Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » انڈوں کی ٹوکری میں سب انڈے صحیح نہیں ہوتے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

انڈوں کی ٹوکری میں سب انڈے صحیح نہیں ہوتے!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرنومبر 20, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے اچھی طرح یاد نہیں کہ یہ بات کس نے کہی، مگر میری یادداشت میں خورشید ندیم کا نام آرہا ہے، بات میرے دل کو لگی تھی کہ جو کوئی اٹھتا ہے و ہ ملک کی بربادی کا ذمہ دار سیاست دانوں کو ٹھہرا کر جوتی اتار لیتا ہے اور چھترول شروع کردیتا ہے۔ انہیں شاید علم نہیں کہ ہمارے جیسے ممالک میں ملک صرف سیاست دان نہیں چلاتے۔ بڑے بڑے سرمایہ دار بھی چلاتے ہیں جو اپنی مرضی کی حکومت بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، سیاست دانوں کی پالیسیوں پر عمل کی ذمہ داری بیوروکریسی پر ہوتی ہے جو حکومت سےزیادہ پاور فل بن چکی ہے۔ اس کے علاوہ بعض دوسرے ریاستی ادارے بھی سیاست دانوں کو فیل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور تو اور خود بعض سیاست دان خود بھی اپنے کردار سے سیاست دانوں کی پوری برادری کو بدنام کرتے ہیں۔ ایک طبقہ الیکٹ ایبل کا بھی ہے، یہ وہ ناسور ہے جو اپنے علاقے میں ہی کسی ٹھوس مقبولیت کی وجہ سے الیکشن میں صرف کامیاب نہیں ہوتا بلکہ ان کی ’’گدیاں‘‘ ہوتی ہیں، پیری فقیری کی گدیاں، برادری کی ’’گدیاں‘‘، ’’جاگیرداری اور سرمایہ دار کی گدیاں‘‘ یہ سب لوگ اپنا بوجھ کسی طرف ڈال کر الیکشن کے نتائج کو تہہ و بالا کردیتے ہیں۔
میں نے گزشتہ بیس پچیس برسوں کے دوران ریڑھی لگانے والوں کو پلازے بناتے دیکھا ہے، ایک پتیلے میں چنے بیچنے والوں کو اربوں کی جائیداد کا مالک بنتے دیکھا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے اور ٹیکس لینے والا محکمہ ان سے ٹیکس نہیں لیتا۔ ان کا ٹیکس وہ ’’ہدیہ‘‘ ہوتا ہے جو وہ ٹیکس انسپکٹر کو پیش کرتے ہیں۔ سرمایہ دار طبقہ کو حکومتیں برآمدات میں فروغ کے لئے جو مراعات دیتی ہیں وہ مراعات ساری کی ساری یہ طبقہ خوردبرد کرجاتا ہے اور برآمدات میں اضافے کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوتا۔ یہ لوگ ملک کو دیمک کی طرح چاٹتے ہیں اگر آپ اس کی تفصیل جاننا چاہیں تو کسی ایسے تاجر سے پوچھیں جو محب وطن ہو اور بغیر ہیرپھیر کے اللہ نے اسے بھرپور رزق دیا ہو۔ آپ اس کی زبانی تاجر طبقے کی کارستانیاں سنیں گے تو توبہ توبہ کر اٹھیں گے۔ غضب خدا کا چند برسوں میں اربوں روپوں کے مالک بن جانے والے ان لوگوں کا احتساب کرنے کے بجائے شریف برادران کا احتساب کیا جارہا ہے۔ جو ستر سال کی محنت شاقہ کے بعد اس مقام تک پہنچے ہیں۔ خود میں انہیں پچاس برسوں سے دیکھ رہا ہوں جب ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کی سات کوٹھیاں ایک ساتھ ہوتی تھیں۔
مجھے جمہوریت سے عشق ہے اور میرا یہ کالم بھی اسی حوالے سے ہے کہ خدا کے لئے ملک و قوم کو تباہی کی طرف لے جانے والے سارے اقدام سیاست دانوں کے کھاتے میں نہ ڈالیں، اس سے آمریت کے لئے راستہ ہموار ہوتا ہے، ریاست کے ستونوں میں اب آپ اگر میڈیا کو بھی شامل کریں جو یہ ایک نیا ستون ہے جو ملک میں بے یقینی کی فضا کو فروغ دینے میں لگا ہوا ہے، آپ ایک دن تین چار چینل باقاعدگی سے دیکھیں تو تین چار دن کھانا کھانے کو جی نہیں چاہتا۔ ’’خبر‘‘ صرف ’’بری خبر‘‘ نہیں ہوتی، اچھی خبر کو بھی براہ کرم خبروں میں شامل کریں۔ اپنے بچوں کو رزق حلال کھلائیں، یہ جملہ بظاہر یہاں بے محل نظر آتا ہے مگر جن کے لئے ہے وہ اسے برمحل قرار دیں گے۔
ایک اور بہت بری بات، میں خود میڈیا سے تعلق رکھتا ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔ اس بات پر بھی کہ میں نے اگر کسی سے اختلاف بھی کیا ہے تو میٹھا میٹھا، ایسا میٹھا کہ ٹارگٹ بھی اس کا مزا لے۔ حتیٰ کہ اگر کوئی پھنے خان مجھ پر حملہ آور ہوا ہے تو بھی میں ہنستے ہنستے اس کے جواب میں چند لائنیں لکھ دیتا ہوں، مگر اکثر نظر انداز کرتا ہوں، میں نے یہ ذکر یہاں اس لئے چھیڑا ہے کہ میرے کچھ بھائی بند سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ ثابت کرنے کے لئے مسلسل کوشاں نظر آتے ہیں، جب ہم عوام کواصل تصویر کے بجائے کوئی مسخ شدہ تصویر دکھائیں گے تو عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی۔ ہمارے بہت سے اچھے سیاست ان اس کی زد میں آرہے ہیں۔ کل میں نے ایک آڈیو سنی جس میں ایک سیاست دان جو اس وقت اہم عہدے پر ہے، ایک مقامی صحافی کو تقریباً ماں بہن کی گندی گالیاں اور قریب قریب قتل کی دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ مگر بے چارہ صحافی جو اپنی خبر پر قائم تھا اور سچا لگ رہا تھا، بڑے حوصلے یا بے چارگی کے احساس کے ساتھ یہ سب کچھ سنتا رہا۔ اگر ہم نے برے سیاست دان دکھانے ہیں تو اس سیاست دان کو بھی ان ناپسندیدہ سیاست دانوں میں شامل کر کے اس کے ساتھ بھی وہی سلوک کریں جو ہم دوسروں کے ساتھ کرتے ہیں۔
آخر میں یہ وضاحت کہ یہ کالم سیاست دانوں کو فرشتہ ثابت کرنے کے لئے نہیں ہے۔ مقصد صرف یہ ہے کہ لوگوں کو سیاست اور سیاست دانوں سے بے زار نہ کریں ورنہ تو انہی سیاست دانوں نے جنرل ایوب خان، جنرل یحییٰ خان، جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف کی حکومتوں کو سہارا دیا۔ انہی سیاست دانوں نے اپنے ہی ایک سیاست دان ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف تحریک چلا کر اس نابغہ روزگار سیاست دان کو پھانسی کے تختے تک پہنچایا۔ میاں نوازشریف اور ان کی ساری فیملی کیساتھ پرویز مشرف نے جو سلوک کیا اور جب نوازشریف کو پھانسی دینے کی اس کی خواہش پوری نہ ہوسکی تو انہیں جلا وطن کردیا اور پھر پورے سکون سے باقی ماندہ سیاست دانوں کی حمایت سے پاکستان پر حکومت کی۔ اس وقت ان میں سے بہت سے سیاست دان موجودہ حکومت کی کابینہ میں شامل ہیں۔ مگر انڈوں کی ٹوکری میں سب انڈے تو صحیح نہیں ہوتے! ہماری نظر پاکستان کے اصلی دشمنوں کی طرف ہونا چاہئے جن کا میں نے کالم کے ابتدائی حصے میں ذکر کیا ہے، باقیوں کو ان کا حصہ صرف بقدر جثہ ملنا چاہئے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشارجہ کے کتاب میلے پر ایک اور کالم۔۔خالد مسعود خان
Next Article اقبال، فیض کی نظر میں‎ ۔۔ مہر سخاوت حسین
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.