Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کیا انصافی حکومت کو اسٹبلشمنٹ کے دباو کا سامنا ہے۔۔ ارشد بٹ
ارشد بٹ

کیا انصافی حکومت کو اسٹبلشمنٹ کے دباو کا سامنا ہے۔۔ ارشد بٹ

ایڈیٹرفروری 11, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مقتدرہ قوتیں اپنے تیئں میاں نواز شریف کو انکی مبینہ گستاخیوں کی سزا دیے چکی۔ اب میاں کا جیل میں گزرتا ہر دن اسٹبلشمنٹ اور حکومت پر بھاری پڑتا جا رہا ہے۔ یہ الگ سوال کہ میاں کو جیل میں ڈال کر مقتدر حلقوں کے عزائم پورے ھوئے یا ادھورے رہ گئے۔ مگر سیاسی محاذ آرائی، وفاقی اور پنجاب حکومتوں کی زیرو کارکردگی اور دگرگوں معاشی حالات کے علاوہ ڈالر فراہم کرنے والے بیرونی دوستوں کے دباو نے رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ دو ہارٹ سرجری کے بعد بھی دل کے عارضہ میں مبتلا، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور گردے کے مریض ستر سالہ سابق وزیر اعظم کو کسی حیلے بہانے جیل سے نکالنے کی راہیں تلاش کی جارہی ہیں۔
کہاں سے کس قدر دباو اور کیسے حالات ہیں، جن کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان کو ہر آئے دن چیخ چیخ کر میاں نواز یا کرپشن میں ملوث کسی بھی سیاسی لیڈر سے سمجھوتے کے خارج از امکان ھونے کی دھائی دینا پڑتی ہے۔ حکومتی وزرا کی اپوزیشن کے خلاف بلاوجہ ہرزہ سرائی کے پیچھے بھی کئی راز پنہاں ہوں گے۔ کوئی این آر او نہیں ھو گا کا شور ڈالتے ھوئے وزیراعظم اور وزرا کی غصہ بھری جھنجھلاہٹ اور پریشانی دیدنی ھوتی ہے۔ ن لیگ کے راہنما متعد بار میاں نواز شریف کو رہائی دلانے کے لئے نام نہاد ڈیل کا انکار کر چکے ہیں۔ انکا مطالبہ ہے کہ نام نہاد ڈیل کرنے والے دوسرے فریق کا نام بتایا جائے۔ مگر اس سے متعلق وزیر اعظم، انکا کوئی ترجمان یا وزیر ایک لفظ ادا کرنے کی جرات نیہں کر پاتے۔ کوئی تو سبب ھو گا جسے عوام کے سامنے بیان کرتے ھوئے وزیر اعظم کی دلیری کے غبارے سے ہوہ خارج ہو جاتی ہے۔
عمران خان بخوبی آگاہ ہیں کہ میاں کو جیل میں نہ انہوں نے ڈالا ہے اور نہ ہی میاں کی رہائی پر انہیں کوئی اختیار حاصل ہے۔ میاں کو جیل سے باہر وہی قوتیں نکالی گئیں جنہوں نے انہیں کال کوٹھری تک پہنچایا۔ اقتدار کی بساط بچھانا اور الٹانا ان قوتوں کا پرانا کھیل ہے۔ ان قوتوں کی طاقت اور مہارت کا اندازہ وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ اور کون جانتا ہو گا۔ عمران خان اسٹبلشمنٹ کی آج کی سوچ اور ارادوں سے بخوبی آگاہ ہوں گے۔ طاقتور حلقوں کی خواہشات کا احترام کرنے کافن بھی وہ خوب جانتے ہیں۔
ملکی سیاسی اور عدالتی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو دیکھا جا سکتا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں نے طاقتور ریاستی اداروں اور حکمرانوں کی خواہش اور سہولت کو مد نظر رکھتے ھوئے آئین اور قانون کو ڈھالا۔ میاں نواز کے معاملات میں یہ روایت بدلنے والی نیہں۔ ہیاں کس مقدمہ کا ذکر کیا جائے، کس کا نہ کیا جائے۔ بیسیوں مثالیں دی جاسکتی ہیں، تمیزالدین کیس، بھٹو کا عدالتی قتل، جنرل ضیا اور جنرل مشرف کے اقتدار پر غاصبانہ قبضے کو عدالت عظمیٰ کا آئینی تحفظ دینا۔ ان کے علاوہ متعد عدالتی فیصلے جن سے اسٹبلشمنٹ اور عدلیہ میں ہم آہنگی ظاہر ھوتی ہے۔
میاں نواز کو عدالتی فیصلے کے تحت جیل بھیجا گیا۔ ایک عدالتی فیصلہ ہی میاں کو رہائی دلائے گا اور پھر بیرون ملک جانا تو معمولی بات رہ جاتی ہے۔جب میاں نواز شریف عدالتی فیصلے کے بعد جیل سے رہا ھوں گے، علاج کے لئے ملک سے باہر چلے جائیں گے تو انصافی حکومت نت نئی تعاویلیں اور دلایل گھڑنے کی کوشش کرے گی۔ وزیر اعظم عدالتی حکم سے عدم اتفاق کرتے ھوئے حکم کی تعمیل میں سر تسلیم خم کرنے کا اعلان کریں گے۔ انصافی حکومت بڑی ڈھٹائی سے احتساب کے بلند بانگ دعووں پر قائم رہنے کے اعلانات دہراتی رہے گی۔ حکومت حسب عادت الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ مگر پس پردہ اسٹبلشمنٹ کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نیہں ہو گا۔ وقت کا تعین اسٹبلشمنٹ اپنی ضرورت اور سہولت کے مطابق کرے گی۔ اس وقت کے انتظار میں انصافی حکومت عوام کو دھوکا دینے کے لئے بے رحم احتساب کا نعرہ اور الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ کمزور انصافی حکومت کے پاس اسٹبلشمنٹ کی ہاں میں ہاں ملانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ عمران خان کا نام نہاد این آر او نہ کرنے کا شور و غوغا محض اپنے ووٹروں کو مطمئن کرنے اور دھو کا دینے کے ایک بھونڈے ہتکنڈے کے علاوہ کچھ نہیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز کی معراج اور ہمارے اساتذہ۔۔گونج/ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article ہوشیار! عمران خان اصلاحات کے نام پر چھری پھیرنے والے ہیں۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.