اسلام آباد : حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع نے ابتدائی طور پر 5 فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز دی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق 3 فوجی عدالتیں راولپنڈی اور 2 لاہورمیں قائم کرنے کی تجویز ہے، آرمی ایکٹ کےدائرہ کار میں آنے والے کیسز کی حیثیت خصوصی ہوگی، وفاقی کابینہ ملٹری کورٹس کےقیام کی منظوری وزارت دفاع کی سمری کےذریعےدےگی۔
حکومتی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس کے فیصلوں کیخلاف ہائیکورٹس، سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہوگا۔
دریں اثناء وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ نئی فوجی عدالتیں نہیں بنائی جا رہیں ، پہلے سے قانون اور عدالتیں موجود ہیں انہیں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔
سیالکوٹ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم کسی کے بنیادی حقوق نہیں چھین رہے اور نہ سیاسی مقاصد کے لیے قانون کا استعمال ہوگا، جن شر پسندوں کی فوجی املاک پر حملوں کی ویڈیوز ہیں ان پر مقدمات چلیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایک سیاسی رہنما اور لیڈر افواج کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، افواج کو ٹارگٹ کرنے میں وہ بیرونی افراد کو بھی شامل کر رہے ہیں، فوجی جوان وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پاکستان کے وجود پہ حملہ کیا گیا تھا، ایک شخص نے صرف اپنے اقتدار کے لیے یہ حملہ کیا، جی ایچ کیو پر حملہ بھارت کے مقاصد میں شامل ہے، جب ایک ٹولہ مقدس یادگاروں پر حملہ کرے تو شہدا کے خاندانوں پر کیا گزر رہی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی کسی کی وفاداری پر شک نہیں کرتا، لیکن 9 مئی کو جنہوں نے حملہ کیا مجھے ان کی نیت پر شک ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

