Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آمنہ مفتی کا کالم:میاں صاحب کی واپسی!
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم:میاں صاحب کی واپسی!

ایڈیٹرجون 30, 202311 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Nawaz-Sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جلاوطنی بری چیز ہے۔ ہمیں اس کا تجربہ تو نہیں لیکن احساس ضرور ہے۔ اپنی مٹی، اپنے گھر اور اپنے لوگوں سے دوری۔ امیر ہو یا مفلس، غریب الدیار ہونا بڑی مصیبت ہے۔
وطن عزیز کی ننھی منی سیاسی تاریخ جبری اور خود ساختہ جلاوطنی کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ کئی ایسے جلاوطن بھی گزرے، جنہیں دفنانے کے لیے دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں۔
میاں نواز شریف کی داستان بھی کم و بیش ایسی ہی ہے۔ میں نے ہمیشہ اپنی تحریروں میں ان کے اپوزیشن کے کردار پہ کڑی تنقید کی ہے۔ کسی بھی رومانٹک انقلابی کی طرح میری بھی یہی خواہش ہوتی تھی کہ میرا لیڈر نظریے کی حرمت کے لیے تختے پہ جھول جائے یا کسی کال کوٹھڑی میں سڑتا رہے۔ ہم اور ہمارے خواب!
میاں صاحب کے سیاسی سفر میں جب حالات قابو سے باہر ہوئے تو وہ جلاوطنی اختیار کر گئے۔ حالات تبدیل ہوئے تو واپس آئے اور کہانی جہاں سے چھوڑی تھی، وہیں سے شروع کر دی۔ کہانی اچھی تھی یا بری یہ ہر شخص اپنی نظر سے دیکھتا ہے لیکن کہانی کو بہرحال چلنا ہوتا ہے۔
کونوں کھدروں سے ابھرتی سرگوشیوں، قوانین کے شکنجوں میں نرمی، ہواؤں کے بدلتے رخ اور اسٹیبلشمنٹ کے بدلے رنگوں سے صاف اندازہ ہو رہا ہے کہ ’کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے۔‘
میاں نواز شریف صاحب کی واپسی متوقع ہے۔ نظر تو یہی آ رہا ہے کہ یہ واپسی عید کے بعد ہو گی۔ سیاست کے میدان میں پھر سے انتخابات کی بساط بچھائی جائے گی، پرانے مہرے براسو سے پالش کر کے پھر سے پٹی ہوئی چالیں چلی جائیں گی۔
پی ٹی آئی کے لیے ہماری ایک قنوطی سہیلی نے پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ چھ سیٹوں کی پارٹی رہ جائے گی۔ افسوس، خواب اور تعبیر کے درمیان کوئی پھر سے ڈنڈی مار گیا۔
میاں صاحب اگر واپس آ رہے ہیں تو خوش آمدید۔ ان کی غیر موجودگی میں مریم صاحبہ جس طرح فعال رہیں وہ یقیناً قابل تحسین ہے۔ پاکستانی سیاست کے اس ’میم زدہ‘ ماحول میں کسی خاتون کا جم کے کھڑے رہنا بڑی بات ہے۔
وہی چہرے، اِدھر سے اُدھر، اُدھر سے اِدھر ہوں گے۔ روتے پیٹتے عوام، صبح کو شام کرنے کی خشت کوبی میں مصروف رہیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ نیا فارمولا لائے گی۔ ہائبرڈ نظام، آرگینک نظام، قومی حکومت، تو زندہ باد میں مردہ باد، ہم سب پائندہ باد۔
میاں صاحب کا نظریہ ہمارا بھی نعرہ ہے، ’ووٹ کو عزت دو۔‘ ہم اپنے انگوٹھے کو دیکھتے ہیں، ہماری شناخت، ہماری طاقت، ہمارا ووٹ، ہماری سوچ، اس ملک کے فیصلوں میں ہمارا فیصلہ شامل ہونے کا احساس، یہ سب بڑا ڈرامائی، فلمی اور انقلابی لگتا ہے۔
یہ اتنا مشکل بھی نہیں، صرف ڈٹے رہنا ہو گا۔ اب سیاست دانوں کو ایک ’پیج‘ پہ اکٹھا ہونا ہو گا۔ میاں صاحب کی واپسی اور نئے سیاسی منظر نامے میں زیادہ خوشی اس بات کی ہو گی کہ ماضی کی طرح اپوزیشن کو جلا وطنی پہ مجبور نہ کیا جائے۔
وہ سیاسی پارٹیاں جن کی قیادت پریس کانفرنس کر کے اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ جائے یا جبری طور پہ ملک بدر کر دی جائے، لامحالہ نام نہاد اتحادوں میں شامل ہوتی ہیں۔
یہ اتحاد کبھی بھی مضبوط حکومت نہیں بنا سکتے، نتیجہ وہی ہوتا ہے جو اتنے برس سے ہم دیکھتے آ رہے ہیں۔ منتظر ہیں کہ میاں صاحب کی متوقع واپسی کے بعد سیاسی حبس اور پکڑ دھکڑ کا یہ سلسلہ رکے گا اور جمہوریت کی یہ گاڑی جو ہائبرڈ جمہوریت کے اسقاط کے بعد معاشی بد حالی کے گڑھے میں پڑی ہے، پٹڑی پہ چڑھ جائے گی۔ منو بھائی کی نظم یاد آ گئی۔
کیہہ ہویا اے؟
کجھ نئیں ہویا
کیہ ہووے گا؟
کجھ نئیں ہونا
کیہ ہوسکدا اے؟
کجھ نہ کجھ ہوندا ای رہندا اے
جو تُوں چاہنا ایں، او نئیں ہونا!
ہو نئیں جاندا، کرنا پیندا اے
عشق سمندر ترنا پیندا اے
سُکھ لئی دُکھ وی جھلنا پیندا اے
حق دی خاطر لڑنا پیندا اے
جیون لئی مرنا پیندا اے
(بشکریہ: انڈپینڈنٹ اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسویڈن میں عید کے روز قرآن پاک نذرِ آتش : پاکستان، ترکی سمیت مسلم ممالک کی مذمت
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:اسٹاک ہولم میں قرآن سوزی اور پیرس میں نوجوان کا قتل: ایک ہی تصویر کے دو رخ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.