Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امر جلیل کا کالم:دوڑتے رہو، ورنہ مر جاؤ گے
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:دوڑتے رہو، ورنہ مر جاؤ گے

ایڈیٹرستمبر 28, 20214 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں مارگلہ پہاڑیوں میں دوڑا کرتا تھا۔ اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں میرے کولیگ، میرے دوست، اردو کے پروفیسر کو جب پتہ چلا کہ میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں دوڑا کرتا ہوں تب ایک روز انہوں نے کہا تھا ’’آپ مارگلہ کی پہاڑیوں میں دوڑا نہیں کرتے۔ آپ مارگلہ کی پہاڑیوں میں دوڑ لگاتے ہو‘‘۔اس بات کو پچاس پچپن برس گزر چکےہیں۔ اس دوران میرے دوست، میرے کولیگ، اردو کے پروفیسر بھی گزر چکے ہیں۔ اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔ مجھے آج تک پتہ نہیں چل سکا کہ دوڑنے اور دوڑ لگانےمیں کیا فرق ہے۔ دونوں صورتوں میں آپ کو دوڑنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں صحت کے موضوع پر میں نے ایک لیکچر دیا تھا۔ لیکچر کے بعد سوال جواب کے دوران ایک نوجوان نے کہا ’’سر، آپ ٹھیک سے چل نہیں سکتے۔ ڈگ لگاتے رہتےہیں۔ پھر آپ مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوڑتے کیسے تھے؟‘‘نوجوان کے علم میں اضافہ کرتے ہوئے میں نے کہا تھا ’’میں ماں کے پیٹ سے بوڑھا پیدا نہیں ہوا تھا۔ 60برس پہلے میں آپ کی طرح نوجوان تھا‘‘۔
خواہ مخواہ بات کو طول دینے کی بجائے بات مختصر کرتے ہوئے آپ کو بتا دوں کہ میں کسی زمانے میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوڑا کرتا تھا۔ دوڑنے کے دوران کئی مرتبہ دلچسپ واقعات دلچسپ ماجرے سے واسطہ پڑتا تھا۔ اس زمانے میں اسلام آباد کی آبادی ایک لاکھ سے کم، ستر اسی ہزار کے لگ بھگ تھی۔ زیر تعمیر شہر میں جا بجا چھوٹے چھوٹے جنگل ہوتے تھے۔ ان میں ہاتھی، گینڈے، شیر کو چھوڑ کر طرح طرح کے جانور رہتے تھے۔سورج غروب ہو جانے کے بعد جانوروں کے غول کے غول چھوٹے چھوٹے جنگلوں سے باہر نکل آتے تھے۔ ویران راستوں پر گھومتے پھرتے تھے۔ اگر کوئی سیسہ اکا دکا گزرنے والی گاڑی کے نیچے آجائے تو سڑک پر چھ سے بارہ انچ لمبے سفید اور کالےکانٹے ہزاروں کی تعداد میں بکھر جاتے تھے۔ کہتے تھے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنوں اور چڑیلوں کا بسیرا تھا۔ ایک لمبے عرصہ تک مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوڑتے ہوئے مجھے کبھی کسی جن یا چڑیل سے واسطہ نہیں پڑا مگر جب سرکاری دفاتر مکمل ہونے کے بعد استعمال میں آنےلگے تب ان دفاتر میں کئی بار میرا سامنا جنوں،بھوتوں اور راکھشسوں سےہوا۔ کبھی کبھار کوئی چڑیل میرے متھے لگ جاتی تھی لیکن مارگلہ پہاڑیوں پر دوڑتے ہوئے میرا سامنا کبھی کسی جن بھوت اور چڑیل سے نہیں ہوا تھا۔ یہ مارگلہ پہاڑیوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ آپ تو جانتے ہیں کہ پاکستان سازشوں میں گھرا ہوا ملک ہے۔مجھے خوش فہمی تھی، اور اب تک مجھے خوش فہمی ہے کہ میں گیدڑ سے زیادہ تیز دوڑ سکتا ہوں۔ کسی کتھا میں آپ کو میں نے بتایا تھا کہ ہم انسانوں میں کسی نہ کسی جانور سے ملتی جلتی خصلتیں ہوتی ہیں۔ مجھ میں گیدڑ کی خصلتیں ہیں۔ میں اول درجہ کا ڈرپوک ہوں۔ کبھی کسی کے ساتھ پھڈا نہیں کرتا۔ کسی کو ناراض نہیں کرتا۔ کسی کی مخالفت نہیں کرتا۔ سب کی ہاں میں ہاں ملاتا ہوں۔ اگر کوئی مجھ سے میرا حق چھین لے، تب بھی میں ناراض نہیں ہوتا۔ کبھی کچھ غلط ہو رہا ہو، میں نہیں دیکھتا۔ آنکھوں پر ہاتھ رکھ دیتا ہوں۔ کہیں کچھ غلط کہا جا رہا ہو، میں نہیں سنتا۔ کانوں پر ہاتھ رکھ دیتا ہوں۔ اس خوف سےکہ بہت کچھ غلط سلط دیکھنے اور سننے کے بعد منہ سے اختلافی الفاظ نہ نکل جائیں۔ میں منہ پرہاتھ رکھ دیتا ہوں۔ نہ کچھ دیکھو، نہ کچھ سنو اور نہ کچھ کہو۔ گیدڑ کی سی زندگی گزار دو۔مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوڑتے ہوئے ایک روز مجھے تب تعجب ہوا جب ایک گیدڑ دوڑتے ہوئے مجھ سے آگے نکل گیا۔ میں خود کو دوڑنےمیں تمام گیدڑوں سے تیز سمجھتا تھا، مگر گیدڑ میرا استاد نکلا۔ مجھ سے آگے نکل جانے کے بعد وہ ایک جگہ رک گیا۔ میں جب اس کے قریب پہنچا۔ وہ میرے ساتھ، میر ی رفتار سے دوڑنے لگا۔ اس نے پوچھا ’’دو ٹانگوں والے گیدڑتیرا پرابلم کیا ہے؟ کیوں ٹٹو کی طرح سرپٹ دوڑے چلا جا رہا ہے؟‘‘
’’تمیز سے بات کر چار ٹانگوں والے گیدڑ‘‘۔
اسے ڈانٹتے ہوئے میں نے کہا ’’چار ٹانگوں والے گیدڑ کو زیب نہیں دیتا کہ دو ٹانگوں والے گیدڑ سے فری ہونے کی کوشش کرے‘‘۔’’اچھا ہے کہ تم نے مجھے میری اوقات یاد دلوا دی‘‘۔ گیدڑ نے پشیمان ہوتےہوئے کہا ’’اچھا یہ بتائو تم بھاگ کیوں رہے ہو؟ تمہارے پیچھے کیا بھیڑیے اور لگڑ بگے لگے ہوئے ہیں؟میں نے کہا ’’پہلے تم بتائو کہ تم کیوں بھاگ رہے ہو؟‘‘’’مجھ سے ہر بڑا اور توانا جانور مجھے مار کر کھا جانے کے چکر میں ہے‘‘۔ گیدڑ نے کہا ’’یہ جنگل کا قانون ہے۔ میں جان بچانے کے لئے بھاگ رہا ہوں‘‘۔
’’یہ تو ہم انسانوں کا قانون ہے۔‘‘ میں نے کہا ’’ہمارے ہاں منصب والا بے منصب کو برباد کر دیتا ہے‘‘۔گیدڑ نے پوچھا ’’کیا کوئی منصب والا تمہارے پیچھے پڑا ہوا ہے‘‘۔میں نے کہا ’’میں خود منصب دار ہوں‘‘۔گیدڑ نے پوچھا ’’پھر کیوں بھاگتے پھرتے ہو؟‘‘میں نے کہا ’’ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اگر بھاگوں گا نہیں تو مر جاؤں گا‘‘۔’’مرنا تو تمہیں، مجھے پرندوں کو ہر صورت، ہر حال میں ہے‘‘ گیڈر نے کہا ’’جو آتا ہے۔ اسے جانا پڑتا ہے۔ جو طلوع ہوتا ہے، اسے غروب ہونا پڑتا ہے۔ جو چیز تعمیر ہوتی ہے، وہ دھیرے دھیرے مسمار بھی ہوتی ہے۔ تم دوڑو، چاہے نہ دوڑو، ایک دن تمہیں مرنا ہے۔ یہاں سے جانا ہے‘‘۔حیرت سےگیدڑ کی طرف دیکھتے ہوئے میں نے پوچھا ’’تم گیدڑ ہو، یا فلسفی ہو‘‘۔
’’میں فلسفی ہوں‘‘۔ گیڈر نے کہا ’’تمہارے ملک اور معاشرے کا ماحول دیکھ کر میں گیدڑ بن گیا ہوں۔ اسی میں میری عافیت ہے‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشور ناہید کا کالم:بے مثال لوگ۔ چلے گئے
Next Article خالد مسعودخان کا کالم:مٹی سے سونا اور کندن بننے کی کہانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.