کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ میری پی ٹی آئی چھوڑنے کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، مجھے کالے قانون ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ میری والدہ کے گھر کو 30 دن کیلئے سب جیل قرار دےدیا گیا ہے، افسوس ہے کچھ دوست جال میں پھنس جاتے ہیں اور جھوٹی سازشی تھیوریوں میں فریق بھی بن جاتے ہیں۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ نہیں چاہوں گا کہ جو اسیری کے دنوں میں مجھ پر گزری ہے وہ ان پر گزرے، میرے خلاف غلط معلومات پھیلانے کیلئے ایک منظم پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، 15 اپریل سے 15 مئی تک میں نے زیادہ تر وقت حراست میں گزارا مجھے دو بار گرفتار کیا گیا تھا اور ابھی بھی گھر میں نظر بند ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو ساری توجہ پاکستان کو کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد سے بچانے پر لگانی چاہئے، پی ٹی آئی اس وقت جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، اس وقت قانون اور آئین کی نہیں بلکہ کرمنلز کی حکمرانی ہے۔
علی زیدی نے کہا تمام مشکلات کے باوجود چیئرمین عمران خان کے ساتھ وفادار رہوں گا، زرداری، نواز اور فضل الرحمان زہریلے سانپ ہیں، پی ٹی آئی انکے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔ تاہم ان یقین دہانیوں کےباوجودان کےقریبی ساتھیوں کاکہنا ہے کہ وہ آج پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیں گے ۔
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

