Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور 6 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل
اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور 6 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

ایڈیٹراپریل 8, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ali amin ganda pur
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل کی مقامی عدالت نے پولیس کی جانب سے دائر دو مقدمات میں بری کردیا جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں دائر مختلف مقدمات میں 6 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسمٰعیل خان بینچ کی عمارت کے باہر سے جمعرات کو گرفتار کرلیا تھا۔
علی امین گنڈاپور کو جمعے کو جوڈیشل مجسٹریٹ مظہرعلی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ان کے وکلا نے عدالت سے الزامات ختم کرنے کی درخواست کی اور زور دیا کہ مقدمہ من گھڑت اور بغیر ثبوت کے درج کیا گیا ہے۔وکلا نے دلیل دی کہ پروسیکیوشن کے مؤقف کی بنیاد پر علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
جوڈیشل مجسٹریت نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست منظور کرتے ہوئے الزامات ختم کردیے تاہم انہیں رہا نہیں کیا گیا کیونکہ ان کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔
عدالت نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کی راہداری حراست کی درخواست مسترد کردی اور دونوں فریقین کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے دستاویزات معاملات مکمل کریں۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان کے کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن میں علی امین گنڈاپور کے خلاف درج دو ایف آئی آرز میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایک مقدمے میں ان پر سڑک بند کرنے، اسکول اور دفاتر کے اوقات میں حکومت کے خلاف نعرے لگانے اور طلبہ کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے انتظامیہ کی جانب نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کو جمع کیا۔ان کے خلاف ایف آئی آر تعزیرات پاکستان (پی پی سی) کے سیکشن 147، 341 اور 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دوسری ایف آئی آر گزشتہ برس درج کی گئی تھی جب علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سے متعلق آڈیو ریلیز کی تھی، ان پر حکومت اور قومی اداروں کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے کا الزام تھا۔
جمعے کو ڈیرہ اسمٰعیل خان میں عدالت کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جہاں علی امین گنڈاپور کے بھائی سابق صوبائی وزیر فیصل امین گنڈاپور اور تحصیل میئر عمر امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کے ہمراہ پیش کیا گیا تھا۔
ادھر اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ گولڑہ پولیس اسٹیشن میں ریاست کے خلاف سازش اور دہشت گردی کے اقدام پر درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم نے اپنے حامیوں کو قومی اداروں کے خلاف مسلح جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے جمعرات کو ہی ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا تھا اور امن کا ماحول یقینی بنانے کے لیے اس کا فوری نفاذ کر دیا تھا۔
ڈی سی کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 روز تک عوامی مقامات پر 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے، ڈبل سواری اور گاڑیوں میں کالے شیشے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈی سی کے احکامات 6 اپریل سے 16 اپریل تک بدستور نافذ رہیں گے۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان امریکا انتقال جنرل باجوہ علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمن پاک بھارت پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا ممبر ہے کوئی بھکاری نہیں: وزیر خزانہ
Next Article اسٹیبلشمنٹ، تحریک انصاف اور حکومت کو مذاکرات کرکے معاملات آگے بڑھانے چاہئیں، فواد چوہدری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 4, 2026

پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 3, 2026

ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.