Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : مینار پاکستان کیس ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا
ارشد چوہدری

ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : مینار پاکستان کیس ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

ایڈیٹراگست 20, 20217 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں یوم آزادی پر گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی ہراسانی اور بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں جبکہ خاتون کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے رکھا ہے۔
متاثرہ خاتون کے بھائی صدام حسین کے مطابق واقعے کی ویڈیو وائرل ہونےکے بعد انہیں مختلف فون کالز موصول ہوئیں اور گھر پر بھی لوگوں کا آنا جانا لگا تھا، اس لیے پولیس نے عائشہ کو حفاظتی تحویل میں رکھا ہوا ہے تاہم گھر والوں کو ملاقات کی اجازت ہے۔
مثاثرہ خاتون عائشہ اکرم بیگ نرس ہیں اور ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔ وہ یوم آزادی کے دن مینار پاکستان ایک ویڈیو بنانے آئی تھیں جب پولیس رپورٹوں اور سوشل میڈیا ویڈیوز کے مطابق چار سو سے زائد مردوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا، بدسلوکی کی اور کپڑے پھاڑے۔
مینار پاکستان واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات جاری ہیں اور پنجاب حکومت نے واقعے کے سلسلے میں ناکامی دکھانے پر ایس ایس پی آپریشنز سید ندیم عباس اور ایڈیشنل ایس پی آپریشن حسن جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ڈی ایس پی بادامی باغ عثمان حیدر اور ایس ایچ او راوی روڈ محمد جمیل کو معطل کردیا ہے۔ دوسری جانب گریٹر اقبال پارک کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاریں نے واقعے کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ان کی وزارت اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔ اب تک جیوفینسگ اور نادرا کے ریکارڈز کے ذریعے 24 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

عائشہ کون ہیں؟
عائشہ اکرم بیگ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک، انسٹا گرام اور یو ٹیوب پر متحرک ہیں۔ ان کی مختلف ویڈیوز بھی ان کے ذاتی اور ٹک ٹاک پارٹنرز کے اکاؤنٹس پر موجود ہیں۔
ان کا تعلق شاہدرہ کے علاقے سے ہے اور وہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور میں سٹاف نرس ہیں۔ ہسپتال کے حکام کے مطابق انہیں کچھ عرصہ پہلے ایمرجنسی وارڈ میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر لگانے کے باعث شوکاز نوٹس بھی جاری ہو چکا ہے، جبکہ ہسپتال کو ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی خبر بھی میڈیا سے ہوئی۔
عائشہ کے بھائی صدام حسین نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عائشہ ہسپتال کے ہاسٹل میں رہتی ہیں اور ہفتہ وار گھر آتی ہیں۔ ان کے بقول یوم آزدی کے دن عائشہ گھر آ رہی تھیں کہ راستے میں آنے والے گریٹر اقبال پارک پر ٹک ٹاک بنانے رک گئیں۔
صدام حسین نے کہا: ’پولیس نے شام کو ساڑھے سات بجے کے قریب فون کر کے بتایا کہ عائشہ کا جھگڑا ہوگیا ہے۔ ہم وہاں پہنچے تو معلوم ہوا کہ اسےکئی لوگوں نے ہراساں کیا اور کپڑے پھاڑے ہیں۔ ہم درخواست دے کر واپس آگئے۔‘
صدام کے بقول عائشہ کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے اس لیے وہ گھر کی بجائے پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔
پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ثاقب شفیع نے اس معاملے پر انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا عائشہ کے ساتھ ہونے والے واقعے کی خبر انہیں میڈیا سے ملی۔ان کے بقول عملے کی نجی زندگی میں مصروفیات جیسے سوشل میڈیا کے استعمال کا ادارے سے کوئی لینا دینا نہیں، تاہم انہوں نے یہ بتایا کہ عائشہ کو ایمرجنسی وارڈ میں ٹک ٹاک بنانے پر شو کاز نوٹس بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے کہا: ’بات یہ نہیں کہ ٹک ٹاکر نرس تھی یا نہیں۔ قابل توجہ یہ پہلو ہے کہ کیا ہمارے ہاں خواتین کو تحفظ حاصل ہے یا نہیں؟ جس طرح اس بچی کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے اور ہجوم حملہ آور ہوا کیا اس کو روکنے کا کوئی طریقہ نہیں؟‘انہوں نے کہا: ’اس واقعے پر ہمیں معاشرے میں پھیلتی بے حسی کا بھی احاطہ کرنا لازمی ہے۔‘
پولیس کارروائی
واقعے کی سب سے پہلےخبر دینے والے صحافی ملک عرفان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ انہیں 15اگست کو ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں عائشہ اکرم نامی ٹک ٹاکر کو ہجوم کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی چل رہی تھی۔
ان کے مطابق خبر چلنے کے بعد 17اگست کو پولیس نے مقدمہ درج کیا اور سوشل میڈیا پر جب ویڈیوز وائرل ہوئیں تب وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا اور اب اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان آئی جی آفس علی بخاری کے مطابق پولیس نے اب تک سو سے زائد افراد کو ویڈیوز کی مدد سے نادرا کی شناخت کے بعد حراست میں لے کر چھان بین کی گئی ہے اور تفتیش کے بعد 20 کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے لیے آئی جی پنجاب نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ہر پہلو سے اس کیس کا جائزہ لے رہی ہے۔ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے جس میں تشدد یا جسم پر نشان ثابت نہیں ہوئے تاہم گھٹن اور گھبراہٹ وغیرہ کی نشاندہی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا ردعمل
کئی دن گزر جانے پر اب بھی سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث جاری ہے، جہاں زیادہ تر لوگ اس واقعہ کی مذمت کر رہے ہیں وہیں کچھ صارفین ان کی مختلف پرانی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں جن سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر خود ساختہ ہے۔ لیکن بیشتر صارفین نے خاتون سے ہونے والی ہراسانی کو قابل مذمت قرار دیا اور رائے دی کہ ٹک ٹاک بنانا کوئی جرم نہیں۔انڈپینڈنٹ اردو نے عائشہ کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ہو سکی۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عائشہ اکرم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کا کالم : وزیراعظم کو پی ٹی وی سے علم ہوا کہ پاکستان نے طالبان حکومت کو تسلیم کر لیا ہے
Next Article وجاہت مسعود کا کالم : سانحہ لاہور اور روشن خیالی کی گرہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مینار پاکستان واقعہ: اقرار الحسن نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی

اکتوبر 13, 2021

وسعت اللہ خان کا کالم : علامہ اقبال کی خود کشی

اگست 23, 2021

علی نقوی کا کالم : عورت نے اپنے خلاف ریاست کا بیانیہ کیسے تسلیم کیا ؟

اگست 22, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.