اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، روالپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش کے بعد لاہور اور گوجرانوالہ میں شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔ گوجرانوالہ کے میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کے وارڈ میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔رات گئے ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران 100 فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔ روالپنڈی میں نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ، گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 4 فٹ تک پہنچ گیاہے، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں 30 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
مختلف شہروں میں آزاد کشمیر میں سماہنی، میرپور، ڈڈیال، جاتلاں اور منگلا میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج آزاد کشمیر، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ 07 جولائی تک پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورت حال کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالا، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

