Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عبدالرشید شکورکاکالم:کامن ویلتھ گیمز 2022: میرے اس گولڈ میڈل پر سب سے زیادہ خوش والد ہوں گے، محمد نوح
عبدالرشید شکور

عبدالرشید شکورکاکالم:کامن ویلتھ گیمز 2022: میرے اس گولڈ میڈل پر سب سے زیادہ خوش والد ہوں گے، محمد نوح

ایڈیٹراگست 4, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ چار سال پہلے کا واقعہ ہے جب آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ تمام تر تیاریوں کے باوجود گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے اور انھیں کانسی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا تھا جس پر ان کے والد کو اتنی زیادہ مایوسی ہوئی تھی کہ انھوں نے نوح سے بات نہیں کی تھی۔
نوح دستگیر بٹ کو اب اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ برمنگھم میں ان کے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد چار سال پہلے جیسی صورتحال نہیں ہوگی اور ان کے اس گولڈ میڈل جیتنے کی سب سے زیادہ خوشی ان کے والد کو ہوگی۔
24 سالہ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں نیا باب رقم کیا ہے۔
انھوں نے 109 ویٹ کیٹگری میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھایا۔
انھوں نے اسنیچ میں 173جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232کلوگرام وزن اٹھایا جو 109 ویٹ کیٹگری میں کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔
نوح دستگیر بٹ نے اپنی کامیابی کے بعد برمنگھم سے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ʹمیں چار سال قبل بھی گولڈ میڈل کے قریب آچکا تھا لیکن بدقسمتی سے میں آخری ٹرائی میں کامیاب نہ ہوسکا تھا جس کا مجھے بہت دکھ تھا اور میں اس بار اس کی تلافی کرنا چاہتا تھا۔ مجھے معلوم ہے کہ سب سے زیادہ خوشی میرے والد کو ہوئی ہے۔‘
نوح دستگیر بٹ کا تعلق ویٹ لفٹنگ کی مشہور فیملی سے ہے۔ان کے کیریئر پر ان کے والد کا گہرا اثر رہا ہے۔
وہ کہتے ہیںʹمیرے والد غلام دستگیر بٹ نے ایشیائی مقابلوں میں تمغے جیتے ہیں۔ وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں چار مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ وہ 19 مرتبہ قومی چیمپئن رہے ہیں۔ میں انہی کی نگرانی میں ٹریننگ کرتا ہوں۔‘
نوح دستگیر بٹ کے چھوٹے بھائی ہنزلہ دستگیر بٹ بھی انہی کے قدم پر چل رہے ہیں اور انھوں نے برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
کامن ویلتھ گیمز سے قبل پاکستان کی ویٹ لفٹنگ کو اس وقت زبردست دھچکہ پہنچا تھا جب متعدد ویٹ لفٹرز جن میں اولمپک ویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی شامل ہیں ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی کی زد میں آ گئے تھے تاہم نوح دستگیر بٹ نے اس کا اپنے اوپر کوئی اثر نہیں لیا۔
نوح دستگیر بٹ کہتے ہیں ʹمیں نے اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی تھی کیونکہ یہ ان ویٹ لفٹرز اور فیڈریشن کا معاملہ تھا۔ میں اپنی ٹریننگ پر بہت زیادہ توجہ رکھے ہوئے تھا اور مجھے خوشی ہے کہ میری محنت رائیگاں نہیں گئی۔‘
سرکاری پذیرائی کے منتظر
نوح دستگیر بٹ بھی ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو اس بات کا شکوہ کرتے ہیں کہ انھوں نے ملک کے لیے جو کچھ کیا ہے انہیں ارباب اختیار کی طرف سے وہ پذیرائی نہیں ملی ہے جس کے وہ حقدار ہیں۔
نوح دستگیر بٹ نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے سے قبل 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
انھوں نے 2017 اور 2021 میں منعقدہ کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کے تمغے جیتے۔ وہ دو مرتبہ کامن ویلتھ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔
نوح کی اس شاندار کامیابی کا جشن پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی منا رہے ہیں۔ ٹویٹر پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں ان کا نام دکھائی دے رہا ہے۔
نسیم راجپوت نے لکھا بہت عرصے بعد اولمپک سپورٹس کے گراونڈ سے پاکستانی ترانہ سننے کو ملا ہے مزہ آ گیا۔ شکریہ نوح۔
کرکٹ سٹار محمد حفیظ نے محمد نوح کو کامیابی پر مبارکباد دی اور لکھا ` نوح بٹ اور پاکستان کو کامن ویلتھ گیم میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک ہو، تم پر فخر ہے۔
صحافی عبدالغفار ان افراد میں شامل ہیں جن کی پروفائل پکچر پر اب محمد نوح کی تصویر دکھائی دے رہی ہے۔
انھوں نے لکھا `خوشی کے آنسو کے ساتھ پاکستان زندہ باد، شکریہ نوح دستگیر بٹ صاحب۔‘
عثمان نے لکھا `اس نے یہ کر دکھایا۔ شاباش نوح دستگیر۔‘
بہت سے صارفین گذشتہ بار نوح کی سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر ناکامی اور والد کی ناراضگی کا ذکر بھی کر رہے ہیں۔
روحا ندیم نے نوح کی جانب سے پاکستان کے لیے پہلے گولڈ میڈیل جیتنے کو ناقابل یقین کامیابی کہا۔
ٹوئٹر پر گوجرانوالا اور گولڈ بھی ٹرینڈ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ گوجرانوالا کا ذکر بھی محمد نوح کی کامیابی کی وجہ سے ہو رہا ہے کیونکہ ان کا تعلق اسی شہر سے ہے۔
باسط سبحانی نے لکھا `گوجرانوالا کے شیر نے آپ کو گولڈ میڈل دیا۔‘
ڈاکٹر حرا نے لکھا مبارکباد، ہم تم پر فخر ہے۔
عبدالرحمان نے نوح کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا اسی لیے گوجرانوالا کو پہلوانوں کا شہر کہتے ہیں۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کاکالم:امپورٹڈ پارٹی
Next Article خالد مسعود خان کاکالم:معیشت بیٹھ گئی تو حکومت کہاں کھڑی رہ سکے گی؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.