Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم: گونگا معاشرہ بہری ریاست
لکھاری

عاصمہ شیرازی کا کالم: گونگا معاشرہ بہری ریاست

ایڈیٹرستمبر 15, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ اپنی ہی آواز کانوں میں سُنائی نہ دے، اپنے الفاظ ہی نامانوس لگیں اور اپنے ہی چہرے کی آنکھیں دھوکا کھانے لگیں۔ یقین مانیے ایک ایسا ہی معاشرہ مرتب ہو گیا ہے جہاں نہ آوازیں سُنائی دے رہی ہیں، نہ چہرے دکھائی دے رہے ہیں اور نہ ہی لب جنبش میں ہیں۔
مبارک ہو سرکار! ایسا معاشرہ وجود میں آ گیا ہے جہاں آواز رکھنے والے گونگوں، سماعت کی صلاحیت کے باوجود بہروں اور آنکھوں والے اندھوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔
سانحہ موٹروے پر خاتون اجتماعی زیادتی کا نہیں ریاستی بے حسی کا شکار ہوئی ہے۔ پولیس کی ناکامی کا نہیں بلکہ اداروں کی ناکامی کا نشانہ بنی ہے۔یوں تو حد درجہ اعتماد کے شکار سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے درست فرمایا ہے کہ خاتون کو معلوم نہیں تھا یہ فرانس نہیں پاکستان ہے، خواتین وہاں محفوظ ہوتی ہیں جہاں ریاست کی رٹ ہوتی ہے، قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔
جناب سی سی پی او صاحب کا یہی وہ سچ ہے جس پر وہ اصل میں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ قوم ان کی مشکور ہے کہ انھوں نے عوام کی آنکھیں کھولیں اور انھیں خوابِ غفلت سے جگایا۔
یہی وہ معاشرہ ہے جہاں ہم ایک طرف ریاست مدینہ کی تسبیح پروتے نہیں تھکتے اور دوسری جانب الزام مظلوم پر ہی لگا دیتے ہیں۔ قاتل سے ہمدردی اور مقتول کو ملزم بنا دیتے ہیں۔ بدن پر پہننے والے کپڑوں کا حساب دینے کے دعوے اور آبرومندوں کو بے لباس کر دیتے ہیں۔
یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ اطلاعات کے مطابق اس سال اب تک خواتین اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں دو سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔
صرف پنجاب پولیس کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اس سال یکم جنوری سے لے کر 31 جولائی تک سات ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 2043 زیادتی کے کیسز درج ہوئے جن میں سے 1371 کا چالان پیش کر دیا گیا، 295 مقدمات زیر تفتیش ہیں جبکہ 375 مقدمات واپس لے لیے گئے ہیں۔
ناصرف یہ بلکہ قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات میں بھی کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ سب تب ہوتا ہے جب معاشرے افراتفری کا شکار ہو۔ہر گزرتے دن کے ساتھ خوف کے سائے گہرے ہو رہے ہیں۔ خوف کا سبب جرائم کی شرح نہیں بلکہ وہ انکار ہے جس کا شکار ریاست ہو چکی ہے، وہ افراد ہیں جو مظلوم کو قصوروار ٹھہرا دیتے ہیں۔
لکھتے ہوئے خوف آتا ہے کہ غربت، بے روزگاری اور سماجی نا انصافی جس حد تک بڑھ گئی ہے کہیں کسی دن بھوکے عوام ایک دوسرے کو ہی نوچنا نہ شروع کر دیں۔
ان وجوہات کے ساتھ ایک وجہ معاشرے کا غیر جمہوری اور اقتدار کا غیر فطری ہاتھوں میں ہونا بھی ہے۔ عدم اطمینان کا شکار معاشرہ اپنی آواز سے محروم ہو رہا ہے اور عدم انصاف اور احتساب نااُمیدی کو جنم دے رہے ہیں۔بار بار یہ جملے دہرانے کا مقصد یہ ہے کہ ارباب اقتدار اس بات کو سمجھنے بوجھنے کے باوجود قطعی طور پر یا تو بے خبر ہیں یا خاموش شریک جرم۔
ایک ہی ہفتے میں اداروں کے خلاف تنقیدی موقف رکھنے پر تین صحافیوں ابصار عالم، بلال فاروقی اور اسد طور کے خلاف غداری کے مقدمات کا اندراج اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آنے والے دنوں میں حبس کچھ اور بڑھے گا۔
سوال اٹھانے والے معتوب ٹھہرائیں جائیں گے، کسی کو گالی اور کسی کو گولی سے خاموش کرائے جانے کی پالیسی اپنائی جا سکتی ہے۔کراچی کی مرکزی شاہراہ پر ریلیاں، فرقہ وارانہ نفرت آمیز نعرے اور سوشل میڈیا پر اُن کی گونج۔۔۔ مگر ریاستی اداروں کی ایسے شرپسندوں کے خلاف خاموشی سوالات پر سوالات کو جنم دے رہی ہے جبکہ جواب میں پھر صرف خاموشی ہے۔
جناب! کچھ کیجیے ورنہ سب سے سستی اس خاموشی کی بھاری قیمت بھی چکانا پڑ سکتی ہے جس کا یہ ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔
ٌ ٌٌ( بشکریہ ۔۔ بی بی سی اردو

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحسین سحر کی زندگی کی شام!۔۔ کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر
Next Article یہ کیسی ریاست مدینہ ۔۔ تہمینہ بشیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.