Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پیچھے نہیں، آگے دیکھو۔۔ عاصمہ شیرازی
لکھاری

پیچھے نہیں، آگے دیکھو۔۔ عاصمہ شیرازی

ایڈیٹرجولائی 31, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

طاقت ہو اور اختیار نہ ہو مگر طاقتوری کا تاثر موجود ہو تو ایسے میں خام خیالی جنم لیتی ہے۔ خیال پختہ ہوتا چلا جائے تو یقین محسوس ہونے لگتا ہے، ہیولے اشکال میں اور تصورات تصویر میں تبدیل ہونے لگتے ہیں۔ دراصل ایسا ہوتا نہیں مگر ہوتا ہے۔ اس ہونی اور انہونی میں کیے جانے والے فیصلے نہ پائیدار ہوتے ہیں اور نہ ہی نتیجہ خیز۔
حکومت اس وقت یقین اور بے یقینی کے درمیان ہے حالانکہ طاقت کا مرکز تصور ہو رہی ہے۔ یہ وہ واحد سیاسی حکومت ہے جس کے پیچھے تمام ادارے نہ صرف کھڑے ہیں بلکہ اس کی پائیداری کے لیے تگ و دو بھی کر رہے ہیں۔ سیاسی حکومت کے فیصلوں سے قبل ہی مہر اکتفا ثبت ہو جاتی ہے۔
انقلابِ زمانہ تو یہ ہے کہ حکومتی اراکین کے منہ سے ممکنہ گرفتاریوں کی فہرست پر من و عن عمل درآمد بھی ہو جاتا ہے۔ ماضی قریب کی ہی بات ہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری کی خواہش ہو یا شاہد خاقان عباسی کی ‘خواہش پر گرفتاری’، رانا ثنا اللہ کو مونچھوں سمیت گرفتار کرنے کی فرمائش ہو یا عرفان صدیقی کی ‘تیکھی شرپسند ننھی’ کی ‘منی’ تقریروں کی ناپسندیدگی، ٹی وی سکرینوں سے ناپسندیدہ چہروں کو غائب کرنا ہو یا تنقید کی سیاہی کو مٹانا ہو محض اشارے کی دیر ہے اور ‘نکی جئی ہاں’ حکم میں بدل جاتی ہے۔
واشنگٹن کے کیپٹل ایرینا میں مولانا کی گرفتاری کا اشارہ بھی دے دیا گیا ہے، دیکھیے عمل درآمد کب ہو گا۔
طاقت کا مرکز اختیار کے چابک کو اس یقین کے ساتھ استعمال کر رہا ہے کہ وہی اس کا اصل مالک اور مختار ہے لیکن اس یقین کے شائبے میں چھپی حقیقت محض سراب ہے اور سراب حقیقت کی ضد، مگر ایسے میں ادھوری شکلیں کیا روپ اختیار کرتی ہیں اس کا اندازہ کسی کو نہیں۔
اصولِ قدرت ہے کہ ہر طاقت کے لیے ایک طاقت اور ہر اختیار سے اوپر ایک اختیار موجود ہوتا ہے۔ اقتدار کا ایک صفحہ تیار ہو بھی جائے تو اشتراک کے دو دستخط کنفیوژن بڑھا دیتے ہیں۔
کپتان کی حکومت ایک طاقتور حکومت ہے اس کی ایک مثال قانون کرایہ داری میں سابق معلم، کالم نویس اور مشیر میاں نواز شریف کی تاریک رات میں گرفتاری اور سچے اور سُچے دن میں چھٹی کے روز رہائی تھی۔
کوئی ایک طاقت تو یہ دیکھ رہی ہو گی کہ 78 سال کے بزرگ کو قانون کرایہ داری کے تحت اندر کر دینا، ایک مجسٹریٹ کا قابل ضمانت جرم میں جس کی زیادہ سے زیادہ سزا ایک مہینہ اور چھ سو روپے جرمانہ ہے۔
ایک بے گناہ کی گرفتاری سراسر زیادتی ہے۔ اس طاقت نے بھی جوش تو مارا ہو گا، زیادتی اور ظلم قرار دیا ہو گا اور پھر حکم دیا ہو گا کہ اتوار کو عدالت لگوائیں، قانون کو لائن حاضر کریں اور انصاف کو بازیاب کرائیں۔
اگر کسی دن 15 کلو ہیروئن، اربوں کے جعلی اکاؤنٹس، ٹی ٹیوں کی تفصیلات، پانامے، اقامے، کرایہ نامے اور کئی ایک دیگر مقدمات میں اسی طرح این آر او کے بغیر ہی کسی طاقت نے جوش مار دیا اور رات کے اندھیرے میں، صبح صادق یا اتوار کے دن بغیر عدالتوں کے انصاف دستیاب ہو گیا تو پھر کیا ہو گا۔
جناب! یہ قرون اولی کے ایام نہیں بلکہ 21ویں صدی ہے، صحافت اشتہاروں سے، صحافی دھونس سے اور انصاف چابک سے کیسے ہانکے جا سکتے ہیں؟ طرز حکمرانی بدلیے اور بانہیں کھول کر تنقید سننے کا حوصلہ رکھیے، پھر یہ ہی نہیں ہر دور آپ کا ہو گا۔
پیچھے نہیں آگے دیکھیے۔ پیچھے دیکھنے والے پتھر کے ہو جاتے ہیں، ماضی میں کھو کر مستقبل گنوا بیٹھتے ہیں۔ لہٰذا استدعا ہے کہ پیچھے نہیں۔۔۔آگے دیکھیے آگے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمعاشی بدحالی عمران خان کی مقبولیت کو نگل لے گی۔۔سید مجاہد علی
Next Article ’’حقیقی نمائندوں‘‘ کے ایوان میں دھینگا مشتی کے مناظر۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.