Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم : ہمیں کپتان واپس چاہیے!!!
بی بی سی

عاصمہ شیرازی کا کالم : ہمیں کپتان واپس چاہیے!!!

ایڈیٹرجنوری 29, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم بنیادی طور پر تماش بین ہیں۔ ڈگڈگی بجتی ہے، تماشا ہوتا ہے، تالیاں بجتی ہیں اور ہم گھروں کی راہ لیتے ہیں۔ مداری کے اشاروں پر رقصاں یہ جسم سوال تک نہیں پوچھتے کہ ناچنا کب تک ہے اور رقص کیسا ہے۔ مداری جانتا ہے کہ یہ تماشا ختم ہوا تو اس کا روزگار بھی جاتا رہے گا اور اس کی ذات بھی توجہ کی محور نہیں رہے گی۔ احساس سے مبرا اس معاشرے میں ہر روز کچھ نہ کچھ ہوتا ہے لیکن ہم بے حس، جذبات سے عاری دو لائنیں پڑھتے ہیں، دیکھتے ہیں۔۔۔ اور آگے نکل جاتے ہیں۔



گذشتہ ہفتے چائے کی پیالی میں طوفان تھا کہ سانحہ ساہیوال میں بے گناہوں کے قتل کا انصاف کب ملے گا؟ واواکار تھی کہ خلیل، ذیشان، نبیلہ اور تیرہ سالہ اریبہ کے قاتل کب گرفتار ہوں گے؟ ٹی وی اسکرینوں پر چلنے والے لال رنگ کے بریکنگ نیوز کے پھٹے چیخ رہے تھے۔ پروگراموں کے میزبان گلو گیر لہجوں میں نقلی مکالمے ادا کر رہے تھے۔ ٹکر کی جنگ جاری تھی۔ لگتا تھا کہ کہیں اور نہ سہی، مگر ٹی وی پر تو انصاف ہو ہی جائے گا۔
پھر وہی ہوا۔ وزیراعظم نے وزیراعلی کو اسلام آباد طلب کر لیا، پولیس سے رپورٹس منگوا لی گئیں۔ انصاف جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں اور پھر فائل بند ۔۔ ایوان صدر کے دروازے پر لگی انصاف کی گھنٹی بھی بج اٹھی۔ خلیل اور ذیشان کے خاندانوں کو اسلام آباد بلا لیا گیا۔ شاہراہ دستور پر خوب گھمایا پھرایا گیا اور پھر معلوم ہوا کہ صدر صاحب کراچی میں ہیں۔ بلایا ایوان صدر نے نہیں بلکہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تھا۔ یہ تماشا انصاف کی عدالتوں کے سامنے ہوا مگر صرف ایک ہفتے میں یہ عدالتیں کسی اور بریکنگ میں مصروف تھیں۔ انصاف کے پیمانے پر پورا اترنے والی حکومت کو یاد بھی نہیں کہ ان کے دور اقتدار کے پہلے چھہ ماہ میں ہی ان کی حکومت کے لئے ٹیسٹ کیس سامنے آگیا۔ حیران کن بات ہے کہ تقریباً دو ہفتے گزر جانے کے باوجود تا حال نہ تو فورانزک رپورٹس سامنے آئی ہیں اور نہ ہی تحقیقات میں پیش رفت۔ جے آئی ٹی کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ جلد انصاف کے سارے نعرے دم توڑ چکے ہیں اور وزیروں کے تبدیلی بارے بے ہنگم شور میں کوئی آواز سنائی نہیں دے پا رہی۔



فرض کریں یہ واقعہ، جس میں چار نہتے افراد کو محض شک کی بنیاد پر گرفتار نہیں، قتل کر دیا گیا ہو، کسی اور جماعت کے دور میں ہوتا۔ جیسا کہ گذشتہ دور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا، تو تحریک انصاف کا کیا رد عمل تھا۔۔۔ اور کیا ردعمل ہوتا۔ وزیراعظم، جو اُس وقت اپوزیشن میں تھے، ہر روز ایک پریس کانفرنس کرتے۔ ہر ٹی وی ٹاک شو پر نمودار ہوتے اور انصاف کا تقاضا کرتے۔ مگر اب حالات بدل گئے ہیں۔ انھیں اقتدار مل چکا ہے اور کم از کم اتنے سے انصاف کے لئے اختیار بھی۔ ہمیں وہی والا کپتان واپس چاہئیے جو کم از کم مظلوموں کے لیے پریس کانفرنس تو کر لیتا تھا۔ اور خاتون اوّل بھی تو بہت حساس دل کی خاتون ہیں نا! خدارا خلیل اور ذیشان کے خاندان کو محض مخالف سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی کی سزا نہ دیں۔ خدارا خلیل کے یتیم بچوں کو بے سہارا نہ کریں، ان معصوموں کے مستقبل کو بچائیں۔ اے کاش خاتون اوّل بس ایک بار ان بچوں کی خاطر کپتان کا کندھا ہلا کر کہیں کہ آپ تھوڑی دیر کے لئے اپوزیشن میں ہی آ جائیں اور ایک پریس کانفرنس ان بچوں کے لئے ہی کر دیں۔۔۔ شاید انھیں انصاف مل جائے۔
( بشکریہ بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک کھمیر ڈرائیور سے گفتگو۔۔خالد مسعود خان
Next Article فکر .. سائرہ راحیل خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.