Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, نومبر 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • مولانا ظفر علی خان دودھ میں دھلے نہیں تھے : وجاہت مسعود کا کالم
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ
  • لندن میں لاہور کی وفات : سہیل وڑائچ کا کالم
  • پروفیسر شہزاد احمد خان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ڈیرہ نواب یونٹ کے بلا مقابلہ صدر منتخب
  • تحریک انصاف کا نظریہ کیا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عابد عبداللہ کو آخری سلامی : رضی الدین رضی کا کالم
  • ربیعہ احسن کی پراسرار موت : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
سہیل وڑائچ

سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

ایڈیٹرنومبر 17, 20262 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تصوف میں سالک وہ کہلاتا ہے جو اپنی منزل کی تلاش میں نکلتا ہے۔ راہ سلوک میں قدم قدم پر مرشد کی ضرورت پڑتی ہے کہ سالک، مالک تک پہنچ سکے۔ البتہ سیاست کی راہیں ٹیڑھی ، میڑھی اور پیچ دار ہیں۔ سیاست کے سالک کا اگر کوئی مالک نہ ہو تو وہ ٹھوکر کھا سکتا ہے۔

سیاسی سالک، مالک کے بغیر چل ہی نہیں پاتا۔ حالیہ سیاست میں دیکھنا ہوگا کہ سالک کا کوئی مونس بنتا ہے یا نہیں، کیا اس پر کسی محسن کی نظر کرم ہے یا نہیں اور کیا سالک شافع کی شفاعت سے سیاست کا بیڑا پار کر سکے گا یا نہیں؟ راہ تصوف کے سالک کو کہیں بتوں کی وجاہت منزل سے دور تو نہیں کر دے گی یا وہ حسین کے ساتھیوں کی طرح راہ عشق پار کر لے گا یا وہ موسی کی طرح کوہ طور سے مالک کا دیدار کر پائے گا یا نہیں؟

میرے پیارے چوہدری سالک حسین وڑائچ انتہائی مہذب ، کم آمیز اور عوامی سیاست کے نو آموز کھلاڑی ہیں۔ کبھی کبھار شیشہ پینے کے علاوہ وہ مکمل شریف النفس انسان ہیں۔ دھیمے لہجے میں بات کرتے ہیں۔ نہ وہ اپنے دادا چوہدری ظہور الٰہی کی طرح بے باک بیانات دیتےہیں، نہ اپنے والد چوہدری شجاعت حسین کی طرح ان کا صحافیوں اور سیاست دانوں کا کوئی بڑا حلقہ احباب ہے۔ اور نہ اپنے چچا اور ماموں چوہدری پرویز الٰہی کی طرح وہ عوامی سیاست میں رچے بسے ہیں۔ نہ ہی وہ میرے چوہدری شافع کی طرح دوسروں کے سامنے اپنا دل کھولتے ہیں اور نہ ہی وہ میرے روٹھے اور ناراض چوہدری مونس الٰہی کی طرح ہیں جو سیدھی سادی بات میں بھی سازشی کہانی تلاش کر لیتے ہیں۔

چوہدری سالک کے دادا سردار خان دریائے چناب کے کنارے آباد گاؤں نت کے درمیانے درجے کے زمیندار تھے۔ ان کے دو بیٹوں چوہدری ظہور الٰہی اور چوہدری منظور الٰہی کے بے مثال اتفاق، دانشمندی اور محنت نے نہ صرف اپنا معاشی رتبہ بنایا بلکہ گجرات کے روایتی نوابزادہ خاندان جلال پور کے ذیلدار وڑائچوں اور دیگر کے مقابلے میں سیاست میں آ کر سب کو چت کر دیا۔ ظہور الٰہی اور منظور الٰہی کے اتفاق کو دو کزنوں اور ہم زلفوں شجاعت اور پرویز نے کئی دہائیاں برقرار رکھا مگر تیسری نسل کے آپسی اختلافات نے شجاعت پرویز میں بھی دوریاں پیدا کر دیں حالانکہ وہ یک جان دو قالب تھے۔ مونس اپنے کزنوں میں سب سے تیز ہوشیار اور سیاسی حرکیات کے شناور ہیں۔ مگر اپنے کزنوں کو مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے دوریاں پیدا ہوتی گئیں ۔ چوہدری شجاعت کا دل گھر کے بڑوں کی طرح بہت بڑا تھا، انہوں نے اپنے بیٹوں سالک اور شافع کی بجائے سیاست میں ہمیشہ بھانجے مونس کو ہی آگے رکھا۔ مگر جب پرویز اور مونس باپ بیٹے نے بالا ہی بالا عمران خان سے جا کر وزارت اعلیٰ پر مک مکا کر لیا تو پھر یہ خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔ اس گھر کے اتحاد کی لوگ مثالیں دیا کرتے تھے اب پارکنگ پر، گجرات کے ظہور الٰہی پیلس کے لان پر اور اسلام آباد والے گھر کے کمروں پر آئے روز جھگڑے رہتے ہیں۔ شجاعت خاندان کے مرکز نگاہ سالک حسین اور پرویز الٰہی خاندان کے محور مونس ہیں۔

مونس کی والدہ قیصرہ ظہور الٰہی جو چوہدری شجاعت حسین کی بہن ہیں، خاندان کی خواتین میں سب سے زیادہ با اثر ہیں۔ مونس کے بعد ان کی والدہ کا پورے خاندان پر حکم چلتا ہے۔ نہ صرف شجاعت کی بہنیں بلکہ اٹک کے کھٹر خاندان اور سرگودھا کے چیمہ گھرانے تک انہی کی اطاعت کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ خاندانی لڑائی میں چوہدری شجاعت کو اپنے خاندان کی خواتین میں قبولیت نہیں ملی۔ البتہ چوہدری پرویز الٰہی کی بہن جو سالک اورمحسن نقوی کی ساس ہیں، وہ دونوں طرف ملتی اور دونوں گھرانوں کا خیال رکھتی ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کی جیل سے رہائی میں ان کی سفارش سب سے تگڑی رہی تھی۔ تحریک انصاف کی اقتدار سے رخصتی کے بعد سے چوہدری شجاعت کے خاندان کا سیاسی چہرہ مہرہ اب سالک حسین ہیں۔ جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کی سیاست کو اسپین میں بیٹھے مونس الٰہی ریموٹ کنٹرول سے چلاتے ہیں ۔

سالک حسین نے بالارادہ پنجاب میں کرپشن کی بات کی ہے یا وہ یا وہ بے ارادہ ہی اسلام آباد کی سازشی راہداریوں میں کی گئی سرگوشیوں کی آواز بن گئے ہیں؟ ان میں سے جو بھی آپشن ہے، وہ ان کی طبیعت اور مزاج کے خلاف ہے۔ یا تو وہ گجرات کے حوالے سے حکومت پنجاب سے اس قدر ناخوش ہیں کہ ان کا ٹھنڈا مزاج بھی ابلنے پر آگیا ہے۔ یا انہوں نے ایک عمومی بات کی ہے جو ہمارے ڈرائنگ رومز کا خاصہ بن چکی ہے؟ جو بھی ہے، مصالحت کیلئے نہ تو چوہدری شجاعت آگے بڑھے ہیں اور نہ ہی صدر زرداری، نواز شریف بھی خاموش ہیں۔ ایسے میں صلح صفائی اور مریم سالک میں سیز فائر کروانے کیلئے شہباز شریف کا متحرک ہو جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس لڑائی سے دونوں فریقوں کو نقصان پہنچا ہے۔ فائدہ کسی کو بھی نہیں ہوا۔

چوہدری خاندان میں چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی بنفس نفیس موجود ہیں مگر ان کی سیاست سالک اور مونس کو منتقل ہو چکی ہے ۔ سالک اس وقت اقتدار کے نصف النہار پر ہیں جبکہ ان کے خاندانی حریف منقارِ زیر پر ہیں اور خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ سالک خود وفاقی وزیر ہیں تو ان کے ہم زلف طاقتور ترین وفاقی وزیر ہیں۔ ان کے بھائی شافع حسین صوبائی وزیر ہیں۔ ان کے برادر نسبتی منتہا اشرف چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ہیں۔ ان کے حریف مونس الٰہی کا سکہ اپنے خاندان اور حلقے میں ابھی تک چلتا ہے ۔ مونس کا اسپین میں بیٹھے ہونے کے باوجود نہ صرف اپنے کاروبار بلکہ گجرات اورمنڈی میں حلقے کی سیاست پر مکمل ہولڈ ہے۔ بلکہ وہ تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ بشری عمران سے کسی نہ کسی رابطے میں رہتے ہیں۔ اپنے ٹوئٹس اور مسلسل جلاوطنی سے تحریک انصاف کی حکومت آنے کی صورت میں وزارت اعلیٰ کے خواہشمند ہیں۔

چوہدری سالک اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف میں گرما گرم بیانات فی الحال چائے کی پیالی میں طوفان ہیں مگر چائے گرم ہے اورابل رہی ہے۔ سالک نے تو صرف اظہار کی جرات یا غلطی کی ہے ، آدھی کابینہ تو متضاد راگ الاپ رہی ہے۔ پنجاب میں سیاسی راست فکری اور نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان ہے۔ سب کی ڈفلی سب کا راگ اپنا اپنا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یا تو جان بوجھ کر وزیروں کو آزادی دی ہوئی ہے یا پھر ان کا کسی پر بس ہی نہیں چلتا۔ وجہ ان میں سے جو بھی ہے وفاقی حکومت کے ایک ہونے کے تصور کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ دوسری طرف پنجاب حکومت میں منتخب نمائندوں کی نارسائی اور ترقیاتی پروگرام کی سیاسی عدم ولدیت بے چینی پیدا کر رہی ہے۔ وگرنہ شہباز شریف ذاتی طور پر ہر ایک کو پسند ہیں اور مریم نواز شریف کی ترقیاتی سرگرمیاں ہر کس و ناکس کو متاثر کر رہی ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ یہ پسندیدگی ابھی تک ووٹ بینک میں تبدیل نہیں ہو سکی۔

سالک حسین سنیں ! آپ میں خود نمائی بالکل نہیں مگر اب خاندان کی سیاسی وراثت آپ کے سر پر پگڑی کی شکل میں باندھ دی گئی ہے۔ آپ کو احساس ہونا چاہئے کہ نت وڑائچ خاندان میں کوئی دوسرا آپ کا ’مونس‘ و غم خوار نہیں ہے۔ چلو مونس نہ سہی اصلی محسن جو مل گیا آپ کیلئے یہ سہارا کافی ہے۔ مگر گجرات کے انتخابی حلقے میں دلچسپی لینا اور وقت دینا تو آپ کی اپنی ذمہ داری ہے ۔ ماضی میں چوہدری شجاعت کا حلقہ سنبھالنے والے پرویز الٰہی اور وجاہت حسین ہمہ وقت اپنی ذمہ داری نبھاتے تھے۔ آپ کے ساتھ نہ موسی ہے اور نہ حسین۔ ایسے میں اگر سیاست کرنی ہے تو وزارت برقرار رہنے تک تو سکہ چل جائے گا مگروزارت گئی تو سیاست بھی جائے گی ۔

فی الحال آپ کو بڑی لڑائی سوٹ نہیں کرتی، صلح اور مفاہمت میں ہی آپ کا فائدہ ہے۔ وگرنہ کیا حلقہ اور کیا سیاست کوئی بھی جگہ خالی نہیں رہتی۔ جہاں آپ کمزور ہوئے کوئی اورچہرہ آپ کی جگہ لینے کو تیار بیٹھا ہوگا……

(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 1
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سہیل وڑائچ پرویز الہی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 6, 2026

مہاراجہ کی گھوڑیاں اور نئی سیاست :سہیل وڑائچ کا کالم

اگست 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم نومبر 17, 2026
  • نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 16, 2026
  • صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم نومبر 16, 2026
  • مولانا ظفر علی خان دودھ میں دھلے نہیں تھے : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 15, 2026
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ نومبر 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.