گوا : بھارت کے سینیئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ان کا انتقال بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نانا پاٹیکر گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت کے بعد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اداکار کی جانب سے شدید سینے میں درد کی شکایت کے بعد طبی ٹیم کو ان کے فلیٹ پر بھیجا گیا تھا۔ ٹیم کے پہنچنے پر اداکار بے ہوش تھے، بعد ازاں انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کردی۔
نانا پاٹیکر کی موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے آج پوسٹ مارٹم کیے جانے کا امکان ہے۔
نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا اور وہ ہندی و مراٹھی سنیما کے انتہائی باوقار اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔
انہوں نے 1978 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو 3 نیشنل فلم ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ انہیں 2013 میں پدم شری کا اعزاز بھی دیا گیا۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
جمعرات, اکتوبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- نام ور بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- ارجنٹائن کے میسی کا الوداعی میچ اور 10 نمبر شرٹ کا اعزاز : مہتاب حیدر تھہیم کا کالم
- لانگ مارچ درہ آدم خیل پہنچ گیا، عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا جائے : سہیل آفریدی
- ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
- سابق کور کمانڈر جنرل احسان الحق کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان
- دُکی سے اغوا ہونے والے 12 مزدوروں میں سے رحیم یار خان کا ایک مزدور قتل
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کی ’گورنر راج ‘کی طرف پیش قدمی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ہر صوبے کے لیے ایمرجنسی یا گورنر راج کا جواز : نصرت جاوید کا کالم
- ماں کہانی سنا ۔۔۔ رضی الدین رضی کی نظم
- ایمان مزاری اور ہادی علی کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی: ڈی ایس پی کی گرفتاری کا عندیہ

