مغادیشو : صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے ’آنر 25‘ نامی آئل ٹینکر کو قزاقوں کے قبضے سے بازیاب کروالیا۔
انصار برنی ٹرسٹ کے مطابق کارروائی کے دوران صومالی قزاقوں نے فائرنگ کرکے 3 پاکستانی، ایک بھارتی اور ایک میانمارکےشہری کو قتل کردیا جبکہ قزاقوں کی فائرنگ سے 4 پاکستانی شہری زخمی بھی ہوئے۔
اس سے قبل صومالی حکام کا کہنا تھا کہ صومالیہ کے علاقے پنٹ لینڈ میں آئل ٹینکر ’آنر 25‘ کے عملے کے 5 ارکان کو قزاقوں نے قتل کیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے 9 قزاقوں کو گرفتار کرلیا۔
صومالی حکام کے مطابق اپریل میں ہائی جیک کیا گیا پالاؤ کا پرچم بردار آئل ٹینکر ایندھن لے کر جارہا تھا، ہائی جیکنگ کے وقت ‘آنر 25’ پر 18 ہزار 500 بیرل تیل لدا ہوا تھا۔
دوسری جانب صومالیہ کی میری ٹائم پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ کے نیم خود مختار علاقے ‘پنٹ لینڈ’ کی میری ٹائم پولیس فورس کے اہلکاروں نے ایم ٹی آنر 25 پر کارروائی کی اور عملے کے 17 ارکان کو ریسکیو کر لیا۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بحری اور زمینی دستوں نے یہ آپریشن ضلع بندر بیلا کے علاقے دھرین بار میں کیا۔
خیال رہے کہ آئل ٹینکر ’آنر 25‘ کے عملے میں 10 پاکستانی بھی شامل تھے۔
جمعرات, نومبر 19, 2026
تازہ خبریں:
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
- سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
- نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
- مولانا ظفر علی خان دودھ میں دھلے نہیں تھے : وجاہت مسعود کا کالم
- زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ

