ڈیرہ اسماعیل خان : ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی درازندہ سٹیشن کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خان کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان سے مزید چار ایمبولینسز اور اضافی عملہ بھی روانہ کیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 30 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 11 افراد کی لاشیں بھی جائے وقوعہ سے برآمد کر لی گئی ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیمیں بدستور موقع پر موجود ہیں اور زخمیوں کو نکالنے اور طبی امداد کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ
جیو نیوز کے مطابق دھماکے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین بھی لقمہ اجل بنے
ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ ’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘ پر ہوا۔ بارود سے بھری گاڑی انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی۔
آر پی او کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک کسٹمز اہلکار بھی شامل ہے جب کہ 35 زخمی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافےکا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، خوارج کی جانب سے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
( بشکریہ : بی بی سی / جیو نیوز )
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
تازہ خبریں:
- ڈیرہ اسماعیل خان ’’ امن میلہ ‘‘ میں خود کش دھماکہ : 12افراد ہلاک ، 35 زخمی
- آج بابائے جمہوریت کی 23 ویں برسی ہے
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا التوا ، عطا تارڑ اور سہیل آفریدی کی تکرار
- پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا
- پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
- پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
- پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

