Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اگست 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • چل میرےلا پتا خامے..مفت خوری کے جدید طریقے : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • اچھی حکمرانی کے بغیر حالات بہتر نہیں ہو سکتے: پاکستان فوج
  • آزاد کشمیر الیکشن ۔۔بات نکل کر بہت دْور چلی گئی ہے : نصرت جاوید کا کالم
  • نیپالی کوہ پیما نرمل پُرجا سمیت 10 مہم جو پاکستانی چوٹی براڈ پیک پر لاپتا
  • کوئلے کی کان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی
  • ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: ڈی ایس پی سمیت نو پولیس اہلکار ہلاک، 15 شدت پسند مارے گئے
  • آئی ایم ایف کا باقاعدہ شکریہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • وطن ماﺅف گوجرانوالہ کی باتیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • ہمارے کاکروچ کہاں گئے ؟ مظہر عباس کا کالم
  • ریاست، کشمیر اور پاکستانی عوام کا امتحان : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»اچھی حکمرانی کے بغیر حالات بہتر نہیں ہو سکتے: پاکستان فوج
daud tahir

اچھی حکمرانی کے بغیر حالات بہتر نہیں ہو سکتے: پاکستان فوج

ایڈیٹرجولائی 31, 202612 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راولپنڈی : پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعے کو ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی حکمرانی کے بغیر حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔
راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی کے کل بیان سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وزیر داخلہ کا مؤقف ان کی ذاتی رائے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’گڈ گورننس کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات ہیں جن پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی کے لیے مؤثر طرزِ حکمرانی انتہائی ضروری ہے، اور اگر مسائل حل نہیں ہو رہے تو اس کا مطلب ہے کہ گڈ گورننس کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔‘
ان کے مطابق بہتر حکمرانی کے بغیر ملکی معاملات درست انداز میں نہیں چل سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، آئین اور قانون سب کے لیے یکساں حیثیت رکھتے ہیں۔
ان کے بقول، ہارڈ اسٹیٹ وہ ہوتی ہے جہاں تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق چلائے جائیں۔ ہارڈ اسٹیٹ کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ریاستی امور فوج چلا رہی ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب پر لازم ہے کہ ریاست کے ساتھ وفادار رہیں، کیونکہ ریاست ہوگی تو سیاست بھی ہوگی۔ ریاست ہم سب کی جان ہے اور پاکستان ہی ہماری پہلی اور آخری شناخت ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں اور انہیں نشانہ بنا رہی ہیں۔
ان کے مطابق: ’اسی وجہ سے فتنۃ الخوارج، فتنۃ الہندوستان اور ان کے انڈیا میں موجود ہینڈلرز اب سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’رواں سال اب تک 178 شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ دہشت گردوں نے 24 مقامات پر پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچایا اور 60 مقامات پر آگ لگائی۔‘
ان کے بقول، یہ ان عناصر کے ترقی مخالف ایجنڈے اور احساسِ محرومی کے بیانیے کی عکاسی کرتا ہے جسے وہ فروغ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بچیوں کو ذہنی طور پر متاثر اور گمراہ کرکے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق، اس کا نہ تو ہمارے دین سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہماری ثقافت سے۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی ان کی تعداد 10 ہزار اور کبھی 20 ہزار بتائی جاتی ہے، جبکہ اس معاملے کے لیے ایک کمیشن قائم کیا گیا تھا جس میں درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں۔
پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’رواں سال سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار سے زیادہ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کیے جن میں 2084 دہشت گردوں کو مارا گیا۔‘
راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 819 سکیورٹی اہلکار اور 322 عام شہری جانوں سے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ’سب سے زیادہ آپریشنز بلوچستان میں کیے گئے جہاں انڈیا کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف 31 ہزار سے زیادہ کارروائیاں کی گئیں۔ خیبر پختونخوا میں سات ہزار سے زیادہ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’رواں سال ملک بھر میں تین ہزار 145 دہشت گردی کے واقعات پیش آئے جن میں سب سے زیادہ واقعات خبیر پختونخوا میں 1971، بلوچستان میں 1148 اور باقی ملک میں 2091 دہشت گردی کے واقعات پیش آئے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ان واقعات اور بم دھماکوں میں زیادہ تر افغان شہری ملوث پائے گئے۔‘
ان کے مطابق ’’بلوچستان میں یہ جان بوجھ کر یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہاں حالات انتہائی خراب ہیں اور صوبہ ہاتھ سے نکل رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’دہشت گردوں کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو گی، یا تو وہ ہتھیار ڈالیں ورنہ ہم ان سے لڑیں گے۔‘

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآزاد کشمیر الیکشن ۔۔بات نکل کر بہت دْور چلی گئی ہے : نصرت جاوید کا کالم
Next Article چل میرےلا پتا خامے..مفت خوری کے جدید طریقے : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

چل میرےلا پتا خامے..مفت خوری کے جدید طریقے : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

جولائی 31, 2026

آزاد کشمیر الیکشن ۔۔بات نکل کر بہت دْور چلی گئی ہے : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 31, 2026

نیپالی کوہ پیما نرمل پُرجا سمیت 10 مہم جو پاکستانی چوٹی براڈ پیک پر لاپتا

جولائی 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • چل میرےلا پتا خامے..مفت خوری کے جدید طریقے : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 31, 2026
  • اچھی حکمرانی کے بغیر حالات بہتر نہیں ہو سکتے: پاکستان فوج جولائی 31, 2026
  • آزاد کشمیر الیکشن ۔۔بات نکل کر بہت دْور چلی گئی ہے : نصرت جاوید کا کالم جولائی 31, 2026
  • نیپالی کوہ پیما نرمل پُرجا سمیت 10 مہم جو پاکستانی چوٹی براڈ پیک پر لاپتا جولائی 31, 2026
  • کوئلے کی کان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی جولائی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.