راول پنڈی : پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد ان کو فوری طور پر قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، شوٹنگ بھی فوری طور پر روک دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے ذرائع کے مطابق صبا قمر کو آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں متعدد طبی اقدامات کیے، جس میں انجیوگرافی بھی شامل تھی۔
ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال پہنچنے کے وقت اداکارہ کی حالت نہایت تشویشناک تھی اور فوری طبی امداد نہ دی جاتی تو صورتحال جان لیوا ہو سکتی تھی، تاہم بروقت علاج اور مکمل نگرانی کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی اور انہیں اسپتال کے وی آئی پی روم میں منتقل کیا گیا۔
قریبی ذرائع کے مطابق صبا قمر ایک بڑے پروجیکٹ پر مسلسل کام کر رہی تھیں اور شدید ذہنی دباؤ اور تھکن کا شکار تھیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت زیادہ کام اور نیند کی کمی کے باعث بگڑی۔
صبا قمر کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں کئی ہفتے آرام کرنے اور جسمانی مشقت سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مکمل صحت یابی ممکن ہو سکے۔ اداکارہ کے مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

