اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری کو ان کےمنصب سے ہٹانے کے لیے بعض حلقے سرگرم ہو گئے ہیں اور معروف صحافی اور تجزیہ نگار اعزاز سید کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔
یوٹیوب چینل ‘ٹاک شاک ، پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بظاہر سسٹم ٹھیک چل رہا ہے لیکن آرکیٹکٹس کو کچھ چیزیں اچھی نہیں لگ رہیں، ان میں ایک چیز آصف علی زرداری ہیں ، وہ کانٹے کی طرح چبھ رہے ہی۔
اعزاز سید نے دعویٰ کیا کہ میری اطلاعات کے مطابق بہت سارے لوگ چاہتے ہیں کہ آصف علی زرداری عہدے سے ہٹ جائیں اور اس پر ابتدائی کام بھی شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس معلومات بہت زیادہ ہیں لیکن ابھی مکمل معلومات فراہم نہیں کر سکتا ، آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کا پلان بن چکا اور کوشش یہ کی جائے گی کہ وہ خود ہی عہدے سے ہٹ جائیں۔
اعزاز سید نے مزید کہا کہ ملک میں ہائبرڈ نظام ہے ، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جو سب سے طاقتور لوگ ہیں ان میں سے کوئی ایک صدر بن جائے۔
دوسری جانب سکھر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر کہا کہ پہلی دفعہ سیاستدان، حکومت اورملٹری اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پربالکل یقین نہ کریں۔
صحافی نے سوال کیا کہ افواہیں کہ آصف زرداری کوبطور صدر ہٹایا جارہا ہے اورنئی ترمیم لائی جارہی ہے؟ اس پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ میری درخواست ہے کہ دو دن سیاست نہ کریں توبہت اچھی بات ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پربالکل یقین نہ کریں، بعض لوگوں کو تکلیف ہے کہ ہم سب اکٹھے کیوں ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پہلی دفعہ سیاستدان، حکومت اورملٹری اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، سب اکٹھے ہیں اس لیے جن لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے وہ ایسی باتیں کررہےہیں۔
صدر زرداری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں : ابتدائی کام شروع ہو گیا ہے ۔۔ اعزاز سید
ایڈیٹر61 Views
Previous Articleگلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Next Article ہائبرڈ نظام میں محبت کا انجام : محمد حنیف کا کالم

