Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ہائبرڈ نظام میں محبت کا انجام : محمد حنیف کا کالم
لکھاری

ہائبرڈ نظام میں محبت کا انجام : محمد حنیف کا کالم

ایڈیٹرجولائی 6, 202533 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan adyala jail
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمران خان کے سیاسی کارکن سیاسی کم اور روحانی زیادہ ہیں۔ وہ اُن کے نظریے سے زیادہ اُن کی ذات سے پیار کرتے ہیں۔ عاشق لوگ خواب بہت زیادہ دیکھتے ہیں۔
پہلا خواب یہ تھا کہ ملک میں کوئی ایسا تھانیدار ہی پیدا نہیں ہوا جو عمران خان کو گرفتار کر سکے۔ تھانیداروں کا بھی تھانیدار پیدا ہوگیا۔ اُمید یہ تھی کہ فوج میں پھوٹ پر جائے گی۔ عمران خان کے مداح جنرل اُن کو واپس اقتدار میں لانے کی کوئی ترکیب کریں گے۔
اُن کے سب سے بڑے مداح جنرل کو ایک طویل کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔ باقی جرنیلوں میں سے ایک فیلڈ مارشل ایسا نکلا ہے جس کے بارے میں آپ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ عمران خان کا مداح ہے۔
پھر کچھ دیر کے لیے یہ خیال آیا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم احتجاج کریں گے۔ جب سر پر کفن باندھے عاشقان اسلام آباد کا رخ کریں گے تو اڈیالہ جیل کے دروازے کُھل جائیں گے۔
عاشقان ڈنڈے کھا کر بندوق دیکھ کر گھروں کو واپس چلے گئے اور فی الحال دوبارہ ڈنڈے کھانے کے موڈ میں نظر نہیں آتے۔ اگر کسی کو عدلیہ سے اُمید تھی تو وہ واقعی معصوم عاشق تھے۔
میڈیا عمران خان کو نہ قید کروا سکتا تھا، نہ چھڑوا سکتا ہے۔ جو باغی یوٹیوبر تھے انھوں نے یا تو توبہ کر لی یا پردیسں جا کر انقلاب کے خواب بیچنے شروع کر دیے۔
بیرونِ مُلک پاکستانیوں کو عمران خان اپنا اثاثہ سمجھتے تھے۔ انھوں نے پیچھے مُڑ کر دیکھنے کی بجائے سیدھا امریکی صدر ٹرمپ کے دروازے پر دستک دی۔ ٹرمپ نے عمران خان کو رہا کروانے کی بجائے سب تھانیداروں کے تھانیدار کو کھانے کی دعوت دی اور کہہ دیا کہ یہ جنرل تو بڑا زبردست آدمی ہے۔
‘اب تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ’ والی کیفیت تھی تو ایک اور خواب دیکھا گیا ہے۔
ایک ڈراؤنا خواب وہ یہ کہ نواز شریف اڈیالہ جیل میں اُن سے ملاقات کریں گے۔ جس شخص کو نااہل کروا کر، جس کے خلاف دھرنے دے کر، جس کو ‘چور چور’ کہہ کر عمران خان وزیراعظم بنے، وہ اڈیالہ جیل کے اپنے سیل میں نواز شریف سے ملیں گے؟
ویسے تو نواز شریف کے بارے میں بھی کہا جا سکتا ہے کہ وہ ووٹ کو عزت دلوانے نکلے تھے لیکن اپنی سیاست سے فارغ ہو کر گھر بیٹھ گئے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انھوں نے گھاٹے کا سودا نہیں کیا۔ بھائی وزیر اعظم ہے، بیٹی پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہے۔ خود کسی کی فاتحہ خوانی پر نظر آ جاتے ہیں، کبھی لندن اپنا میڈیکل چیک ا پ کروانے چلے جاتے ہیں۔
وہ کئی دہائیوں تک گوالمنڈی کے شہزادے تھے۔ اب کبھی انھیں وہاں سے بھی پیار سمیٹتے نہیں دیکھا۔ انھیں نکلوانے والے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ تھے۔ وہ بھی اپنے آبائی شہر کی گلیوں میں نہیں گھومتے۔
اگر عمران خان اپنے جیل کے سیل میں تنہا ہے تو اُس کو لانے والے، پھر نکالنے والے، اُس کو جیل میں ڈالنے والے اور بقول پی ٹی آئی کے اُن کا مینڈیٹ چُرانے والے، آزاد رہتے ہوئے بھی سیاسی تنہائی کا شکار ہیں۔
روایتی سوچ یہ ہے کہ اگرچہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ بہت طاقتور ہے لیکن اس کے پاس کسی عوامی لیڈر کو جیل میں طویل عرصے تک بند رکھنے کے صلاحیت نہیں ہے۔
عوامی لیڈر کو کُچھ عرصہ تک تو جیل میں رکھا جا سکتا ہے لیکن پھر اُسے یا تو صفحہ ہستی سے مٹانا پڑتا ہے یا جلاوطن کرنا پڑتا ہے اور اکثر پھر دوبارہ اقتدار میں لانا پڑتا ہے۔
نواز شریف دائرے کا یہ سفر تین مرتبہ کر چکے ہیں۔ وہ زیادہ سے زیادہ عمران خان کو یہی بتا سکتے ہیں کہ آج جو تمہارے ساتھ ہو رہا ہے، میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔
عمران خان کا جواب تو عمران خان ہی جانتے ہیں لیکن اُن کے حامی پہلے سے ہی کہہ رہے ہیں کہ نہ ہمارے لیڈر کا بھائی جس کو وہ وزیراعظم بنوائے، نہ اُس کی کوئی بیٹی جو پنجاب یہ راج کرے گی۔
لیکن عاشقوں کو خواب دیکھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ایک خواب یہ بھی ہے کہ نواز شریف اڈیالہ جیل جائیں اور پھر عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر جیل کے دروازے سے برآمد ہوں اور اعلان کر دیں کہ آج سے عمران خان ہی میرا لیڈر ہے، یا کُچھ ایسا ہو جائے کہ نواز شریف اڈیالہ جائیں تو اُسی سیل میں بند کر دیے جائیں جس میں قیدی نمبر 804 بند ہے اور قیدی رہا ہو جائے اور مُلک پر پھر راج کرے۔
خواب دیکھنے پر فی الحال اس مُلک میں کوئی پابندی نہیں لیکن وہ نظام جو اپنے آپ کو ہائبرڈ کہتا ہے اُس میں اب یہ صلاحیت موجود ہے کہ ایک عوامی لیڈر کو طویل عرصے تک جیل میں بند رکھ سکے۔
ایک کے بعد دوسرا مقدمہ جیل میں ہی چلے، کون قیدی سے مل سکے اور کون نہیں، اور یہ سب کُچھ اس اُمید میں کہ آہستہ آہستہ عاشق اپنے معشوق کو بھولتے جائیں۔
ہجر کی رات اتنی طویل کر دی جائے کہ کسی کو صبحِ نو کی اُمید بھی نہ رہے۔ عاشق سرد آہیں بھرتے رہیں اور غالب کو یاد کرتے رہیں۔
عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتاب
دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہوتے تک
ٌ( بشکریہ ۔۔بی بی سی )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران پاک فوج
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصدر زرداری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں : ابتدائی کام شروع ہو گیا ہے ۔۔ اعزاز سید
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم : نیا قائداعظم اور نئی فاطمہ جناح
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں

ستمبر 7, 2026

ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 29, 2026

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.