فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات جاری ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دے رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھاکہ ٹرمپ نہیں چاہتا کہ پاکستان اوربھارت کی کشیدگی بڑھے، ملاقات کا فوکس ایران اسرائیل جنگ اوربھارت ہوگا، میرا خیال ہے ٹرمپ ایران اسرائیل جنگ پر فیلڈ مارشل کا تجزیہ سننا چاہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کوشکست دینے کے بعد پاکستانی قیادت کوٹرمپ نئےزوایےسے دیکھ رہے ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
Previous Articleجنرل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات۔۔۔۔پس منظر و پیش منظر : ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
Next Article حامد میر کا تجزیہ : جنگل کا قانون

