ریاض: سعودی عرب نے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں جس کے تحت پہلی پرواز بھارت سے براستہ ریاض تل ابیب پہنچ گئی۔بین الااقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے فضائی حدود کھول دینے کے بعد بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کی پرواز اے آئی 139 دہلی سے براستہ سعودی عرب ، تل ابیب کے بن گوريون ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، جس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل پر فضائی حدود کی 70 سالہ پابندی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹ يسرائيل كاٹس نے بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جس کے لیے ہم نے برسوں محنت کی ہے۔ سعودی فضائی حدود کا اسرائیل کے کھلنے سے اسرائیل تا بھارت سفر مختصر اور کم خرچ ہو جائے گا اور یہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان پہلا باضابطہ تعلق بھی ثابت ہو گا۔بین الااقوامی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے لیے فضائی حدود پر پابندی اُٹھانے سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں ہے اور نہ ہی یہ واضح ہو سکا ہے کہ فضائی حدود پر پابندی اُٹھانے کا اطلاق کسی اسرائیلی ایئرلائن پر بھی ہوگا یا نہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور دونوں کے درمیان نہ تو سفارتی تعلقات قائم ہیں اور نہ ہی اب تک کوئی فضائی رابطہ رہا ہے۔
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

