اسلام آباد: ایوان بالا میں 52 ارکان کی مدت پوری ہونے کے بعد نومنتخب 51 سینیٹرز نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔سینیٹ اجلاس میں پریزائڈنگ افسر یعقوب ناصر نے تمام نو منتخب ارکان سے حلف لیا، جس کے بعد سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹی اور خصوصی کمیٹیاں تحلیل ہوگئی۔نومنتخب ارکان کے حلف کے بعد چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ امیدوار صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے سلیم مانڈوی والا نے نے نامزدگی فارم بھر دیا جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے راجا ظفر الحق کو چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے طور پر نامزد کردیا گیا، جس کے کچھ دیر بعد سینیٹ اجلاس ملتوی کردیا جائے گا۔سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے سینیٹ کا اجلاس دوبارہ 4 بجے منعقد کیا جائے گا، جس میں خفیہ بیلیٹ کے ذریعے رائے شماری ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ سینیٹ کی کل نشستوں کی تعداد 104 ہے، جن میں سے چیئرمین سینیٹ کی کامیابی کے لیے 53 ارکان کے ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
پیر, جولائی 27, 2026
تازہ خبریں:
- یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم
- جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم
- انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم
- بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم
- بہار گزشت : وجاہت مسعود کی جیون کہانی کا ایک باب
- حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون
- اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
- آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز
- ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

