راولپنڈی:امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
راولپنڈی میں دھرنا مظاہرین سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمت کم کرنے، آئی پی پیز کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 2 روز کا وقت دے رہے ہیں، مطالبات منوا کر ہی جائیں گے، 3 اگست کو فلسطین اور 5 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان کل مذاکرات کا دوسرا دور نہ ہو سکا، جماعت اسلامی نے اپنے 10 مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے ہیں۔
واضح رہے مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں دھرنا جاری ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا

