اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، گندم تحریک انصاف کے دور میں پہلے درآمد اور بعد میں برآمد کی گئی، اربوں کھربوں روپے کہاں گئے؟کسی کو نہیں معلوم۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریکارڈ پر ہےکہ اسد قیصر جب اسپیکر تھے تو اپوزیشن لیڈر کو بولنےکی اجازت نہیں ہوتی تھی، اسد قیصر میرے لیے قابل احترام ہیں۔سابق اسپیکر اسد قیصر نے بھی پرانا ریکارڈ نکالنےکا چیلنج دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر کئی کئی گھنٹے تقریر کرتے تھے، ہمارے دور میں تو تقریریں لائیو چلتی تھیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اب یہاں پر سنسر شپ ہے جو شرم کا مقام ہے، سرکاری ٹی وی سے ہماری تقریر براہ راست نشر نہیں کی گئی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

