آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔
گیانا میں کھیلے جارہے گروپ سی کے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان رومان پاؤل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔جانسن چارلس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس کے علاوہ برینڈن کنگ 13، نکولس پورن 22، رومان پاؤل 23 اور رتھر فورڈ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ آندرے رسل 17 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔یوگنڈا کی جانب سے مسابا نے 2، رام جانی، کوسماس اور نکرانی نے ایک ایک وکٹ لی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ایونٹ میں اپنا دوسرا جبکہ یوگنڈا تیسرا میچ کھیل رہا ہے۔میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں کامیابی ملی تھی جبکہ یوگنڈا نے 2 میں سے ایک میچ ہارا اور دوسرے میں کامیابی حاصل کی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

