اسلام آباد: الیکشن کمیش نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان کیا گیا ان میں این اے 8 باجوڑ، این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان، این اے 119 لاہور 3، این اے 132 قصور 2 اور این اے 196 قمبرشہداد کوٹ ون شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں پی کے 22 باجوڑ 4، پی کے 91 کوہاٹ 2، پی بی 20 خضدار 3، پی بی 22 لسبیلہ، پی پی 22 چکوال کم تلہ گنگ، پی پی 32 گجرات 6، پی پی 36 وزیر آباد 2، پی پی 54 نارووال ون، پی پی 93 بھکر 5، پی پی 139 شیخوپورہ 4، پی پی 147 لاہور 3، پی پی 149 لاہور 5، پی پی 158 لاہور 14، پی پی 164 لاہور 20، پی پی 266 رحیم یار خان 12 اور پی پی 290 ڈی جی خان 5 شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی، انتخابی مہم 19اور 20 اپریل کی درمیانی شب ختم ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی ہوگی جس کے تحت 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیاجاسکتاہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

