Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ترے ’دعوے‘ پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
لکھاری

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:ترے ’دعوے‘ پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا

ایڈیٹرفروری 18, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
israel aqsa mosque
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملک میں اِس وقت نیک روحوں کا جمعہ بازار لگا ہے ، اخلاص و ایمان کی دولت سے مالا مال لیڈران عوام کی خدمت کے لیے تڑپ رہے ہیں،آئین اور قانون کی پاسداری کی قسمیں کھائی جا رہی ہیں، کہیں سے فتح مکہ کا اعلان ہورہا ہے تو کسی سِنگھاسن سے ملک کو بچانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں ۔یقین مانیں میں تو بہت خوش ہوں کہ اِس قوم کے نصیب جاگے اور بالآخراسے اتنے مخلص ، با ضمیر،راست باز اور پاک دامن رہنما میسر آئے ۔نہ کسی کے دامن پہ کوئی چھینٹ ہے نہ خنجر پر کوئی داغ، ایسے کرموں والے لیڈر تو صدیوں بعد قوموں کی زندگی میں آتے ہیں ۔اور لیڈر تو ایک بھی کافی ہوتا جبکہ ہمارے پاس تو پوری فوج ہے ۔اب ایسے میں بھی کوئی خوش نہ ہو تو یہ نا شکری کے زُمرے میں آتا ہے۔لیکن ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے ۔مسئلہ یہ ہے کہ میرے مُرشِد نے مجھے ایک بات سکھائی تھی کہ کسی کے دعوے پر یقین کرنے سے پہلے اُس کا عمل ضرور دیکھ لینا۔یہ بات مجھے زندگی میں دیر سے سمجھ آئی ، تب تک میں کافی نقصان اٹھا چکا تھا لیکن اُس کے بعد سے جب بھی میں نے یہ کلیہ آزمایا ہے ،حیرت انگیز نتائج نکلے ہیں۔اِس سے پہلے کہ یہ کلیہ اپنے ملک پر لاگو کریں ، پہلے اسے کسی دوسرے ملک پر استعمال کرکے دیکھتے ہیں ، سمجھنے میں آسانی ہوگی۔
”میرے عزیز ہم وطنو، آج کا دن ہماری تاریخ کا سیاہ دن ہے ، آج ہماری سرزمین پر جو دہشت گرد حملہ ہوا اُس کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔ ہر ایک سے جواب طلبی ہوگی اوراِس جواب طلبی سے میں خود کو بھی مستثنیٰ نہیں سمجھتا، لیکن یہ سب کچھ جنگ کے بعد ہوگا۔وزیر اعظم کی حیثیت سے، میں ملک کے مستقبل کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہوں اور فی الحال یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنی ریاست اور عوام کو اپنے دشمنوں پر شکست دینے والی فتح کی طرف لے جاؤں۔۔۔ہم مل کر لڑیں گے اور مل کر جیتیں گے۔‘‘یہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی تقریر کا اقتباس ہے جواُس نے حماس کے حملے کے بعد کی ۔اگر کوئی مخلوق مریخ سے آ کر یہ تقریر سنے تو اسے لگے گا کہ واقعی بنجمن نیتن یاہو ایک عظیم رہنما ہے جووزیر اعظم ہونے کے باوجود خود کو قانون سے ماورا نہیں سمجھتا بشرطیکہ اُس مخلوق کو نیتن یاہو کے اُن اقدامات کا علم نہ ہو جو اُس نے اسرائیل میں اعلیٰ عدلیہ کے پر کاٹنے کے لیے کیے تھے ۔چلیے اسے چھوڑ دیں، وہ اسرائیل کاداخلی معاملہ ہے ، خارجہ محاذ پر اسرائیل کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں ۔اِن بیانات کا لب لباب یہ ہے کہ اسرائیل عالمی قانون کی پاسداری کرتا ہے ، جنگی قوانین کا احترام کرتا ہے ، جمہوری روایات کا علمبردار ہے ، وغیرہ وغیرہ۔کیا اسے سچ مان کر اسرائیل کی دہشت گردی کو جواز فراہم کیا جا سکتا ہے ؟مزید آگے بڑھتے ہیں۔ ایکسپرمیں ایک کھاتے کا تعاقب کرتا ہوں (بولے تو ایک اکاؤنٹ فالو کرتا ہوں) جو دنیا بھر میں انسانوں کے لیے آزادی ،مساوات اور حق خود ارادیت کے لیے کوشاں ہے،گزشتہ دنوں اِس اکاؤنٹ نے کمال کی ٹویٹ جاری کی ۔
”نازی کہا کرتے تھے کہ اُن کی نسل سب سے اعلیٰ ہے۔
صیہونی بھی کہتے ہیں کہ اُن کی نسل منتخب کردہ ہے۔
نازیوں نے یہودیوں سے زمین اور جائیداد چرائی۔
صیہونیوں نے فلسطینیوں سے زمین اور املاک چھینیں۔
نازیوں نے یہودیوں کو بھوکامارا۔
صیہونی، فلسطینیوں کو بھوکا ماررہے ہیں۔
نازی، یہودیوں کے ساتھ چوہوں اور کیڑوں مکوڑوں کی طرح برتاؤ کرتے تھے۔
صیہونی بھی فلسطینیوں کے ساتھ ایسا ہی غیر انسانی برتاؤ کر رہے ہیں۔
نازیوں نے یہودیوں کی نسل کواپنی سرزمین سے بے دخل کردیا۔
صیہونی اب فلسطینیوں کی نسل کُشی کرکے انہیں بے دخل کر رہے ہیں ۔
نازی، مسلسل پروپیگنڈا کرنے والے۔
صیہونی،مسلسل پروپیگنڈا کرنے والے۔
نازی بھی یورپ سے کہتے تھے تم لوگ اِن یہودیوں کو کوئی کیوں نہیں لے لیتےجن کے درد میں ہلکان ہوئے جا رہے ہو۔
صیہونی بھی عرب ممالک سے یہی پوچھتے ہیں کہ تم اِن فلسطینیوں کو گود کیوں نہیں لے لیتے جنہیں ہم بے دخل کرنا چاہتے ہیں۔
نازی کہا کرتے تھے کہ یہودی بچے بھی برابر کے مجرم ہیں۔
صیہونی بھی یہی کہتے ہیں فلسطینی بچے بھی برابر کے مجرم ہیں۔
نازیوں نےیہودیوں کے خلاف نسل کشی کی۔
صیہونی اب فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کر رہے ہیں۔‘‘
میرا خیال ہے کہ اِس کی مزید تشریح کی ضرورت نہیں۔ دعوے اور حقیقت کے درمیان فرق کو بے نقاب کرنے کا اِس سے بہتر اظہار میں نے آج تک نہیں پڑھا۔یہ مثال اِس لیے دینی ضروری تھی کہ اسرائیل کے بارے میں تھی لہذا سمجھنے میں آسانی ہوگئی۔اپنے ملک میں واپس آتے ہیں۔یہاں نیکی کے پُتلے اتنی زیادہ تعداد میں دستیاب ہیں کہ ہر کسی پر علیحدہ سے یہ کلیہ استعمال کرنا ممکن نہیں ہے۔ویسے بھی یہاں آپ جونہی کسی لیڈر کے دعوؤں کی پڑتال شروع کریں گے اُس کے چاہنے والے لٹھ لے کر آپ کے پیچھے پڑ جائیں گے ۔لیکن اِس کے باوجود کچھ نہ کچھ کلمہ حق تو کہنا بنتا ہے’ورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے۔‘اِس کا صرف ایک طریقہ ہے کہ مارکیٹ میں اِس وقت جتنے بھی مہان کلاکار ہیں اُن کے بیانات باآواز بلند پڑھے جائیں، آپ کو لُطف آجائے گا، یوں لگے گا جیسے اقوام متحدہ یا یورپین یونین کا انسانی حقوق کا چارٹر پڑھا جا رہاہے۔مگر اُس کے ساتھ ہی اِن عظیم ہستیوں کے اقدامات کی فہرست بھی نکال لی جائے تو طبیعت مزید بشاش ہوجائے گی، اُن کے دعوؤں اور اعمال میں لگ بھگ اتنا ہی فرق نکلے گا جتنا اسرائیل کے امن کی حمایت میں جاری کیے جانے والے بیانات اور عملاً جنگی اقدامات میں ہے۔ممکن ہے آپ میں سے کچھ لوگوں کو اسرائیل کی مناسبت سے یہ بات سخت لگے ،لیکن حاشا و کلامقصد کسی کے محبوب قائد کو اسرائیل سے تشبیہ دینا ہرگز نہیں ، صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ اگرآپ اپنی اجتماعی اور ذاتی زندگیوں میں اِس کلیے کو یاد رکھیں گے کہ لوگوں کے دعوؤں کو اُن کے اعمال کی روشنی میں جانچنا چاہیے ،تو آپ کی دونوں زندگیاں سہل ہوجائیں گی۔آزمایش شرط ہے!
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکراچی کنگز کے خلاف اس بارہماری حکمت عملی الگ ہوگی ۔محمد رضوان
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:پاکستان کے دو عاشق!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.