کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو چیلنج دے دیا۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے بلاول بھٹو کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگر ایم کیو ایم کے بغیر وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو بنا کر دکھا دیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے اختتام کی طرف جا رہی ہے، باغ جناح کراچی جلسے میں عوام نے ہمیں مینڈیٹ دے دیا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جہاں 70 ہزار ووٹ لیتی تھی وہاں وہ 10 ہزار پر آ گئی ہے، پیپلز پارٹی کراچی سے قومی اسمبلی کی 13 اورسندھ اسمبلی کی 27 سے 28 نشستیں جیتے گی۔
سابق وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مضبوطی یہ ہے کہ یہ اکیلی الیکشن لڑ رہی ہے اور مخالفین اتحاد کر رہے ہیں، در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
اس دوران امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ عوامی پذیرائی میں ایم کیو ایم کہیں بھی نظر نہیں آ رہی،کراچی کے ووٹر کی چوائس اب جماعت اسلامی ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

