اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان کیس کے فیصلے کے بعد عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، تحقیقات کے دوران 500 سے زائد اکاؤنٹس کی نشاندہی کردی گئی ہے۔
نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق کیس میں متفقہ فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے ججوں کیخلاف گھٹیا اور غلیظ مہم شروع کرنے والوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر آپریشنز وقار الدین نے بتایا کہ 500 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مزید سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ جاری ہے، ان تمام افراد کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں انتخابی نشان سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے کیس میں متفقہ فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف ایک مہم شروع ہو گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم میں ملوث عناصر کی نشاندہی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جبکہ عدلیہ کے خلاف مہم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران مہم میں شامل کئی سو اکاؤنٹس بند بھی کیے گئے تھے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

