اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا حلقہ بندیاں شائع ہو چکیں باقی سب کچھ بھی اپنے وقت پر ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کر رہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہو گی۔
انتخابی شیڈول سے متعلق سوال پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا 8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔
ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران عدلیہ یا بیورو کریسی سے لینے سے متعلق سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’نو کمنٹس‘۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے اور گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی حتمی فہرست جاری کی تھی جس کے تحت ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

