لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق وزیر صحت یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کردی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں2 مقدمات درج ہے جس میں عدالت نے فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے مقدمے کے گواہان کو 16 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔
مقدمے کی گزشتہ سماعت میں ملزمان کو گزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

