تیراہ:خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے دونوں دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک اور گرفتار دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقے سروکئی میں ایک اور دہشتگرد کارروائی کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے دو بہادر سپاہی بنارس خان اور عبدالکریم شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
تازہ خبریں:
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا التوا ، عطا تارڑ اور سہیل آفریدی کی تکرار
- پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا
- پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
- پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
- پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

