قومی ائیر لائن پی آئی اے کے مالی بحران سے جڑے ایندھن کے مسئلے کو دو ہفتے ہوگئے اور 12 دن میں 597 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں، ہفتہ 28 اکتوبر کی 59 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ صرف 8 بین الاقوامی پروازوں کو ایندھن کی فراہمی کی گئی ہے۔
پی آئی اے فلائٹ شیڈول کے مطابق ہفتہ کو کراچی سے منسوخ 17 پروازوں میں اسلام آباد پی کے 300، 301، 309، 368، 369، 370، لاہور پی کے 302، 303، 307، کوئٹہ پی کے 310، 321 دبئی پی کے 213، 314 سکھر پی کے 536، 537 تربت پی کے 501، 502 شامل ہیں۔
لاہور سے شارجہ پی کے 185، 186، دبئی پی کے 203، 204، جدہ پی کے 731، 839، باکو پی کے 159، دمام پی کے 248 منسوخ ہیں۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ شارجہ پی کے 209، 210 اور دبئی کی پی کے 180 منسوخ ہیں۔
سب سے زیادہ اسلام آباد کی 18 منسوخ پروازوں میں دبئی کی 4 پی کے 233، 234، 211، 312، جدہ 760، گلگت پی کے 601، 602، 605 اور 606، اسکردو پی کے 451، 452، کوئٹہ پی کے 325، 326، تربت پی کے 509، 510، مسقط پی کے 291، القسیم پی کے 168، ابوظہبی پی کے 262 شامل ہیں۔
پشاور ابوظبی پی کے 217، 218 ریاض پی کے 727، 728، دبئی پی کے 283، 284 العین پی کے 255، 256 اور دوحہ پی کے 285 منسوخ کی گئی ہیں۔
ملتان سے القسیم پی کے 169، دبئی پی کے 221، 222 اور مسقط پی کے 172 بھی منسوخ پروازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے پی ایس او کو 10کروڑ روپے کی ادائیگی 8 بین الاقوامی روٹس کی پروازوں کیلئے ایندھن کی فراہمی کیلئے کی گئی ہے، گزشتہ روز پی ایس او کو 7 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
تازہ خبریں:
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا التوا ، عطا تارڑ اور سہیل آفریدی کی تکرار
- پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا
- پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
- پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
- پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

