Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امر جلیل کا کالم:TRANSFORMATION
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:TRANSFORMATION

ایڈیٹراکتوبر 3, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لوک ادب سے دلچسپی رکھنے والوں نے پوچھا ہے کہ عمر مارئی کی کہانی میں کہانی کا ہیرو کون ہے۔ سوال پوچھنا یا سوال کرنا یا سوال اٹھانا مجھے اچھا لگتا ہے۔ سوال آگہی کے بند دروازے کھول دیتے ہیں۔ اپنے مخمصوں، اپنے تجسس اور اپنی آگاہی کے لئے آپ سوال پوچھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے اساتذہ اور والدین سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔ پچھلے ادوار میں آپ سوال میں جو چاہیں پوچھ سکتے تھے۔ کوئی بندش نہیں تھی مگر بدلتے ہوئے حالات کے تحت آپ کسی سے کسی قسم کا سوال نہیں پوچھ سکتے۔ طرح طرح کی مصیبتیں گلے پڑ جاتی ہیں۔ آپ کے جو آگاہی کے درو ازے بند ہوئے ہیں، لگتا ہے قیامت تک بند رہیں گے۔ نہ سوال پوچھے جائیں گے اور نہ آپ کی بوکھلاہٹ اور تذبذب دور ہوگا۔ آپ کے اندر سوالوں کا جنگل گھنا ہوتا رہے گا۔ کچھ عرصہ بعد آپ محسوس کرنے لگیں گے کہ آپ سوالوں کے جنگل میں رہتے ہیں۔ آپ کو منطق سے عاری سنی سنائی باتوں پر اعتبار کرتے ہوئے زندگی گزار دینی ہے۔ اعتراض کرنے کے لئے آپ کے پا س گنجائش نہیں ہے۔ خواہ مخواہ مارے جائیں گے۔
ایک کہانی کار ہونے کے ناطے میں نے سندھی لوک ادب میں عمر مارئی کی کہانی بار بار پڑھ کر دیکھی ہے۔ کہانی میں کہیں بھی ہمیں مارئی کے لئے سوہنی مہیوال والا مہیوال نہیں ملتا۔ مارئی کا کوئی مہیوال نہیں تھا۔ مارئی کا کوئی شیریں فرہاد والا فرہاد دکھائی نہیں دیتا۔ مارئی کا کوئی رانجھا نہیں تھا۔ مارئی کا کوئی مجنوں نہیں تھا۔ یہی سبب ہے کہ مارئی کو راون کی قید سے آزاد کروانے کے لئے کسی رام نے راون سے جنگ نہیںجیتی تھی۔ مارئی کو عمر کی قید سے چھڑانے کے لئے کسی نے کوئی جنگ نہیں لڑی تھی۔ اس لحاظ سے عمر مارئی کی کہانی میں ہیرو نہیں ملتا، مگر اس قدر مشہور لوک کہانی میں ہیرو کا ہونا ضروری ہے۔ ہیرو کے بغیر کہانی پھس پھسی لگتی ہے۔ عمر مارئی کی کہانی کسی بھی لحاظ سے رومانٹک کہانی نہیں ہے۔ اس کہانی میں مجنوں، فرہاد اور رانجھے جیسے ہیرو کا دور دور تک نام و نشان نہیں ملتا۔ عمر مارئی کی کہانی دراصل دھرتی، اپنے وطن، وطن کے لوگوں اور رشتہ داروں سے بے پناہ محبت کی کہانی ہے۔
اس لئے اس کہانی میں روایتی مجنوں جیسا ہیرو دکھائی نہیں دیتا مگر اس کہانی میں ہیرو ہے۔ بہت بڑا ہیرو ہے۔ اس سے پہلے کہ میں گتھی سلجھائوں، میری آپ سے گزارش ہے کہ حال ہی میں ہونے والی اغواؤں کی اخباری خبروں کو پھر سے ذہن نشین کرلیں۔ اغوا کرنے والے طاقتور اوباش لڑکی کو اغوا کرلیتے ہیں۔ اسے اپنی باندی بناکر رکھتے ہیں۔ جتنا عرصہ بے بس لڑکی جابروں کے رحم و کرم پر ہوتی ہے، وہ اسے پامال کرتے رہتے ہیں۔ اس نوعیت کی بے رحم، شیطانی اور وحشی وارداتوں کی خبریں روزانہ اخباروں میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ ایسی خبریں پڑھ کر دل پسیج جاتا ہے۔ ایسے گرے ہوئے اور گھٹیا معاشرے میں رہتے ہوئے سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ ایسی کہانیوں میں شیطانی وصف لازماً شامل ہوتا ہے۔
اس لوک کہانی میں آخرکار عمر بذات خود زبردست ہیرو بن کر ابھر آتا ہے۔ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کئی ایسی کہانیاں لکھی جاچکی ہیں جن میں منفی کردار، لچا، کمینہ آخرکار ہیرو میں بدل جاتا ہے اور کئی ایسی کہانیاں لکھی گئی ہیں جن میں ہیرو آخرکار بے درد کردار بن کر ہمارے سامنے آتا ہے۔ وہ منفی کردار بن کر کہانی پر اپنی چھاپ چھوڑ دیتا ہے۔ اگلی کسی کتھا میں ہم بیعت بدلنے والے کسی مشہور کردار کے بارے میں چھوٹی سی بحث کریں گے۔ آج کی کتھا میں ہم اپنے آپ کو عمر کی ہیئت TRANSFORMATION تک محدود رکھیں گے۔ مارئی ہر لحاظ سے عمر کے ہاں بے بس باندی تھی۔ عمر کے رحم و کرم پر تھی۔ عمر مطلق العنان تھا، خودسر تھا، بے انتہا طاقتور تھا، وہ چاہتا تو مارئی کو پامال کرسکتا تھا مگر عمر نے ایسا نہیں کیا۔ وہ مارئی سے منت سماجت کرتا رہا۔ گزارش کرتا رہا کہ خدارا میری گزارش قبول کرلو۔ مجھ سے شادی کرلو۔ میری منکوحہ بن کر اس ملک پر راج کرو۔ کہتے ہیں کہ کئی کئی راتیں عمر نے روتے ہوئے اور بلکتے ہوئے گزار دی تھیں۔ آدھی آدھی رات میں رب العزت سے دعائیں مانگنے بیٹھ جاتا۔ آنکھوں سے آنسو رواں ہوتے اور وہ عاجزی سے کہتا رہتا کہ میرے رب اس عورت کے دل میں میرے لئے تھوڑی سی محبت ڈال دے مگر کیا کیا جائے کہ محبت مانگے سے نہیں ملتی۔
دستور دنیا کے مطابق ہونا تو یوں چاہئے تھا کہ منتوں، گزارشوں، التجائوں، استدعائوں میں ناکام ہونے کے بعد جابر مرد، خواہشوں کا وحشی غلام عمر کے اندر جاگ اٹھتا اور وہ انتقاماً مارئی کو برباد کردیتا مگر ایسا وحشی، غیر مہذب اور جابرانہ عمل عمر مارئی کی کہانی میں ہمیں کہیں بھی دکھائی نہیں دیتا۔ یہیں سے ہمیں غیر معمولی ہیرو ابھرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ایسا ہیرو آپ کو مشکل سے کسی کہانی میں ملے گا۔ ایسا ہیرو جس کے پاس بے پناہ طاقت اور دولت ہو، ایک مجبور اور بے بس لڑکی اس کے قبضے میں ہو مگر اس نے لڑکی کو چھوا تک نہیں، آپ کو کہانیوں میں نہیں ملے گا۔ عمر مجھے بے گانہ ہیرو محسوس ہوتا ہے۔ وہ مارئی کو عزت و احترام سے اپنے گاؤں اور رشتہ داروں کے ہاں چھوڑ آتا ہے مگر سندھ کے صوفی شعرا نے عمر کو نظر انداز کردیا ہے۔
اگلی کسی کہانی میں جگ مشہور ہیرو کا ذکر کروں گا جوکہ دراصل ولن ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کا کالم:ایک اور سیاسی جماعت!
Next Article خالد مسعود خان کا کالم:آسان بات ہی مشکل ہوتی ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 13, 2026

دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.