Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر علی شاذف کا کالم :مارکسی نظریئے کو کیوں شکست نہ ہو سکی ؟
لکھاری

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم :مارکسی نظریئے کو کیوں شکست نہ ہو سکی ؟

ایڈیٹراکتوبر 1, 202336 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بیسویں صدی سائنسی ایجادات اور انقلابات کی صدی تھی. اکیسویں صدی میں سائنس کا یہ تیز رفتار سفر اپنی معراج کی طرف گامزن ہے. میرے چھوٹے بھائی نے آج مجھ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک خبر کے بارے میں سوال کیا جس میں ختنے کرتے ہوئے ایک ڈاکٹر نے بچے کا عضو تناسل کاٹ ڈالا. بھائی جان!! ڈاکٹر نے اتنی بڑی غلطی آخر کیوں کر دی؟؟ کیا اس ڈاکٹر کا لائسنس کینسل ہو جائے گا؟ وہ بچہ تو ایک بنیادی انسانی ضرورت اور قدرتی صلاحیت سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو گیا، کیا ریاست اسے سزا دے گی. میں نے اسے کئی برس پہلے ملتان کے نجی ہسپتال میں ہونے والے واقعے کے بارے میں بتایا جب ایک خاتون نارمل زچگی کے لیے آئی اور حرام مغز میں لگائے گئے درد روکنے کے ایک ٹیکے کے سائیڈ افیکٹ کی وجہ سے کوما میں چلی گئی اور کئی برس تک وینٹیلٹر پر رہی، شاید آج بھی ہو. وہ مینجمنٹ کی ایک سنگین غلطی تھی، اس پر بہت شور بھی مچا لیکن معاملہ بالآخر ٹھنڈا پڑ گیا. ایسا کیوں ہوتا ہے؟ موجودہ عالمی سرمایہ دارانہ نظام میں موجود اس بنیادی نقص کا پتا کارل مارکس نے آج سے 160 برس پہلے لگا لیا تھا. وہ نقص یہ ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام پیسے کے گرد گھومتا ہے. یہ اس نظام کی بنیادی غلطی ہے. سائنس کا مقصد انسان کے لیے مادی فوائد حاصل کرنا ہے. سرمایہ داری میں سائنس کو انسانی مادی مفادات کی بجائے پیسے یا کیپیٹل کے حصول کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. یہی وجہ ہے کہ انسان انسانیت پر مرتکز ہونے کی بجائے منافع یا استحصال کی جانب اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھتا ہے. عظیم سائینسی ایجادات اور انقلابات کے اس جدید دور میں اس ایک بنیادی انسانی غلطی کی وجہ سے دھرتی پر موجود انسانوں کی اکثریت آج مادی استحصال کا شکار ہے. بیسویں صدی میں دنیا ایک طرف سرمایہ دار اور دوسری طرف اشتراکی سیاسی دنیاؤں میں بٹی ہوئی تھی. اس جنگ میں عارضی طور پر سرمایہ دار دنیا جیت گئی لیکن اشتراکیت کے مارکسی نظریے کو شکست نہ ہو سکی. مارکسزم آج کے عہد میں جتنا مناسب نعم البدل ہے شاید تاریخ میں کبھی نہ تھا. سوشل میڈیا نے سرمایہ دارانہ نظام کے نقائص کو دنیا کے سامنے عریاں کر دیا ہے. آج ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ دنیا دو ہی طبقات میں بٹی ہوئی ہے. ایک طرف چند دولتمند سرمایہ دار ہیں اور دوسری طرف 95 فیصد غریب محنت کش. محنت کشوں کو یہ ادراک حاصل کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ دنیا انہی کے دم سے چل رہی ہے لہذا انہیں اس دنیا کی جدید سائنسی اور انقلابی مادی ایجادات سے فوائد حاصل کرنے کا پورا حق ہے. سائینسی، سیاسی اور سماجی سوشلزم یہی ہے کہ موجودہ بےکار اور گھسے پٹے، بدبودار اور پرتعفن عالمی سرمایہ دارانہ نظام کو ایک سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے اور خطہ ارض پر اشتراکیت کا سرخ پرچم لہرا دیا جائے. اشتراکی نظام میں جب ڈاکٹر کی توجہ اپنے مالی فائدے کی بجائے مریض کی صحتیابی پر ہو گی تو ایسی فاش غلطیوں کا امکان بھی کم سے کم ہو جائے گا.

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحاتم طائی کی قبر پر لات : پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے لیٹر کمی
Next Article امتیاز عالم کا کالم:نگاہِ مرد مومن اور پوپ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.