لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا ہےکہ ملک میں الیکشن یا کسی دوسری وجہ سے پی ایس ایل کو دبئی منتقل نہیں کیا جائےگا۔
لاہور میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پی ایس ایل کے مختلف امور زیر بحث آئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 9 میں6 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی، آنے والے پی ایس ایل کے سیزن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 9 آٹھ فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگی، پی ایس ایل کے فائنل شیڈول کی منظوری پی ایس ایل کے اگلے اجلاس میں دی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ملک میں الیکشن یا کسی دوسری وجہ سے پی ایس ایل کو دبئی منتقل نہیں کیا جائےگا، تمام فرنچائزز نے پی ایس ایل کہیں اور منتقل نہ کرنے پر اتفاق کیا، الیکشن کی وجہ سے اگر میچز متاثر ہونےکا خدشہ ہوا تو پی ایس ایل شیڈول کو تبدیل کیا جائےگا۔
پی سی بی کے مطابق ویمن کرکٹ کی پروموشن کے لیے پی ایس ایل کے دوران ویمنز لیگ یا نمائشی میچوں کے مواقع تلاش کیے جائیں گے، پی ایس ایل 9 کے ڈیجیٹل میڈیا رائٹس اور دوسرے کمرشل ٹینڈرز کے عمل پر بھی بات چیت ہوئی، اجلاس میں پی ایس ایل کے گزشتہ ایونٹ کی رپورٹ فرنچائزز کو پیش کی گئی۔
اجلاس میں ملتان سلطانز کے مرحوم مالک عالمگیر ترین کی خدمات کو سراہا گیا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

