لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے منصب سنبھالنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ نوازشریف کو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا، اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے، اللہ تعالی نے ہر بار نوازشریف کو ’پلس‘ کیا، ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزادی گئی، امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی اور دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ امید ہے نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کوپروجیکٹ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی، نوازشریف سےدشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، ملک کو انتقام، ٹکراؤ اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی، صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے، ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ نوازشریف اور اُن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ناانصافیوں کا سامنا کیا، نوازشریف اور اُن کے ساتھی ہی ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوش حالی نوازشریف کے مقدر میں لکھی ہے۔
لیگی چیف آرگنائزر کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے لوڈشیڈنگ، دہشت گردی ختم کی، اب مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے، نوازشریف اب معاشی طورپر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائیں گے، عوام اپنے ووٹ سے نوازشریف کو مضبوط کریں، مہنگائی ہم کم کردیں گے، عوام نوازشریف کو سیاسی طورپر جتنا مضبوط کریں گے، اُتنا ہی پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہوگا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

