Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خالد مسعود خان سمیت 304 شخصیات کے لیے قومی اعزازات کا اعلان
اہم خبریں

خالد مسعود خان سمیت 304 شخصیات کے لیے قومی اعزازات کا اعلان

ایڈیٹراگست 14, 202389 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles and columns of khalid masood khan at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : صدر مملکت آج یوم آزادی کے موقع پر 304 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزازات سے نوازیں گے جس کیلئے تقریب 23 مارچ 2024 کو یوم پاکستان کے دن ہوگی۔
جن شخصیات کو اعزاز سے نوازا جائیگا اُن میں ایک موجودہ اور ایک سابق وزیر اعلیٰ، انٹیلی جنس بیورو اور پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے افسران، ماہر تعلیم، سائنسدان، شاعر، صحافی اور اداکار وغیرہ شامل ہیں۔ سعودی وزیر دفاع اور معاون وزیر دفاع کے علاوہ چینی نائب وزیر اعظم اور سفارت کار کو بھی اعزاز عطا کیا جائے گا۔
پانچ پاکستانی شہریوں کو نشان امتیاز سے نوازا جا رہا ہے جن میں افتخار عارف (شاعر)، اصلاح الدین صدیق (سابق ہاکی کپتان)، سید قائم علی شاہ (سابق وزیراعلیٰ سندھ)، راجہ ظفر الحق (نون لیگ کے سینیٹر) اور ڈاکٹر شمشاد اختر (سابق گورنر اسٹیٹ بینک) شامل ہیں۔
جن شخصیات کو ہلال پاکستان دیا جائے گا اُن میں دوست ممالک کے دو معززین شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود (سعودی وزیر دفاع) اور ہی لیفنگ (چینی نائب وزیراعظم) شامل ہیں۔
ستارہ پاکستان کا اعزاز سعودی عرب کے وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی اور ہلال قائداعظم چار چائنیز سفارت کاروں لو ژاؤہوئی، ننگ جیژے، نونگ رونگ اور شا زوکونگ کو دیا جائے گا۔
انسداد دہشت گردی کے 18 اہلکاروں کو ستارہ شجاعت دیا جا رہا ہے، ان میں سے 13 نے دشمن کیخلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، باقی 5؍ جو حیات ہیں اور کامیاب آپریشنز کی قیادت کر رہے ہیں ان میں انٹیلی جنس بیورو کے 3؍ افسران طارق محمود (جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل)، محمد عامر نسیم (ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل) اور ماجد سلیم ملک (سینئر منیجر) شامل ہیں۔ دیگر 2؍ افراد پولیس سروس سے ہیں جن میں اختر حیات خان (آئی جی پولیس خیبرپختونخوا) اور مقدّس حیدر (ڈی آئی جی کراچی) شامل ہیں۔
بعد از مرگ ستارہ شجاعت سے نوازے جانے والے 13؍ اہلکاروں میں محمد یونس (کے پی سے پولیس کانسٹیبل)، نظام اللہ (کے پی پولیس سے بچانے والا)، راحت سلیم (کے پی سے پولیس کانسٹیبل)، غلام عباس (سندھ سے ہیڈ کانسٹیبل پولیس)، عبداللطیف (پولیس کانسٹیبل سندھ)، سعید احمد (سندھ سے لائف آپریٹر)، اجمل مسیح (سندھ سے سینٹری ورکر)، سپاہی محمد رمضان، سپاہی شمس اللہ، سب انسپکٹر محمد سہراب، پینٹر اسد اللہ خان، سپاہی اسرار محمد اور سب انسپکٹر ضیاء اللہ خان شامل ہیں۔
17؍ پاکستانیوں کو ہلال امتیاز سے نوازا جا رہا ہے جن میں ڈاکٹر مختار احمد (چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن)، راحت علی خان (معروف گلوکار)، محمد انور مسعود (لیجنڈری شاعر)، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب (اخوت فاؤنڈیشن کے بانی)، مفتی عبدالشکور (مرحوم وزیر جو ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے) اور دیگر شامل ہیں۔
50؍ کے قریب افراد کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا جن میں فلم ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ، بلال لاشاری، ستیش آنند کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، واصف ناگی (صحافی) وقار چوہان (ڈی جی نیب)، محسن حسن بٹ (ڈی جی ایف آئی اے)، مفتی منیب الرحمان، مرزا اختیار بیگ (کالم نگار)، نائلہ کیانی (کوہ پیما)، فہد ہارون اور دیگر شامل ہیں۔
جن 53؍ شخصیات کو پرائیڈ آف پرفارمنس دیا جائے گا اُن میں عنایت حسین بھٹی مرحوم، شازیہ منصور (گلوکار)، اداکار عجب گُل، عدنان صدیقی، حسن عسکری اور شیما کرمانی جیسے فنکار شامل ہیں۔
اسی طرح جن صحافیوں اور کالم نگاروں کو یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے ان میں خالد مسعود خان، سہیل وڑائچ، سلمان غنی شامل ہیں۔ بہادری کا اعزاز تمغہ شجاعت 21 افسران کو دیا جا رہا ہے اُن میں سے پانچ انٹیلی جنس بیورو سے ہیں۔
اُن کے نام یہ ہیں: فرمان اللہ (ڈائریکٹر)، بلال ریاض برکی (ڈائریکٹر)، سید عامر اختر (ڈائریکٹر)، عظمت علی شاہ (ڈپٹی ڈائریکٹر) اور مجیب اللہ (انسپکٹر)، سندھ پولیس کے پانچ، کے پی پولیس کے چار، بلوچستان اور پیرا ملٹری فورسز کے تین تین اہلکاروں کو یہ اعزاز دیا جا رہا ہے۔
دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے جن 6؍ اہلکاروں کو یہ اعزاز دیا جا رہا ہے اُن میں عبدالمالک کمانگر (انسپکٹر سندھ پولیس)، دین محمد (سب انسپکٹر سندھ پولیس)، جتوئی خان پتافی (کانسٹیبل سندھ پولیس)، محمد سلیم (کانسٹیبل سندھ پولیس) اور محمد بالاچ نوشیروانی (بلوچستان) شامل ہیں۔ تقریباً 118 شہریوں کو تمغہ امتیاز سے نوازا جا رہا ہے جن میں وزارت دفاع کے افسران، سائنسدان، فنکار، ماہرین تعلیم اور صحافی شامل ہیں۔
میڈیا سے تعلق رکھنے والی جن شخصیات کو یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے اُں میں امجاز عزیز ملک، غریدہ فاروقی، شمع جونیجو، وقار ستی، فاروق عادل، فہد حسین، سلیم بخاری اور جُگن کاظم شامل ہیں۔ تمغہِ ہدایت چار افراد کو جائے گا اُن میں عزیزہ شمی قدوائی، محمد عرفان صدیقی، کرامت اللہ چوہدری اور پروفیسر امجد شاد شامل ہیں۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سول اعزازات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:قرعہ فال انوار الحق کاکڑ کے نام
Next Article ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:مولانا اشرف علی تھانویؒ بنام ڈھلمل یقین پاکستانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قومی اعزازات: اعزاز سینے پر، مگر میرٹ کا معیار کیا ہے ؟ ۔۔ کمال ایوب صدیقی کا کالم

اگست 18, 2026

ایوارڈ رے ایوارڈ، تیری کون سی کل سیدھی؟ ۔۔ شہزاد عمران خان کا کالم

اگست 18, 2026

قومی اعزازت کی تقسیم ، ریوڑیوں اور بندر بانٹ کی کہانی : اظہر سلیم مجوکہ کا کالم

اگست 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.