Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:موت کا ایک دن معین ہے
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:موت کا ایک دن معین ہے

ایڈیٹرجولائی 17, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ لوگوں کو موت کے خوف میں باؤلا ہوا دیکھتی ہوں جن کے پاس بے شمار وسائل اور تعیشات کے وسیع سلسلے ہیں مگر انہیں نہ دن کا سکون میسر ہے نہ رات کی نیند کا قرار، تو حیرت ہوتی ہے وہ گنے چنے اور ہر روز کم ہونے والے دنوں کو خوف کی آگ میں پھونکتے جارہے ہیں۔ ہم سب جانتے اور یقین رکھتے ہیں کہ جو رات قبر میں ہے اسے ٹالا نہیں جاسکتا۔ بڑے بڑے طاقتور آئے، زمانے کو انگلی کے اشارے پر نچایا، چلایا مگر جب اپنا جانے کا وقت آیا تو کوئی طبیب کام آیا نہ تدبیر کارگر ہوئی اور نہ رعب دبدبہ موت کے لمحے کو ٹال سکا، دراصل موت کے فرشتے کو جب کسی روح کو واپس لانے کا حکم جاری ہو جاتا ہے تو پھر وہ مطلوبہ جان لے کر ہی جاتا ہے بھلے وہ سمندر کی تہہ میں، محفوظ قلعوں یا فضاؤں میں ہو۔ آخر اس حکم والی ذات پر انسان کو بھروسہ کیوں نہیں؟ وہ کیوں اس کا سامنا کرنے سے ڈرتا ہے۔ کیونکہ اگلا جہان کسی نے دیکھا نہیں اسلئے تھوڑا بہت ڈر اور خدشہ ہر دل میں ہو سکتا ہے لیکن جو موت کو سر پر سوار ہی کرلے اس کے نفسیاتی مسئلے بھی ہوتے ہیں اور شدید ترین گِلٹ بھی۔ ایسا فرد اپنی اصلیت جانتا ہے اور اس سے خوفزدہ ہوتا ہے، اسے خبر ہوتی ہے کہ وہ دنیا کو دھوکا دے سکتا ہے مالک کو نہیں، اس لئے موت کا ڈر محاسبے کا ڈر بن کر اس کی شخصیت پر طاری ہوجاتا ہے۔
کائنات ایک عجیب قسم کی اسٹیج ہے جس پر مختلف کردار آتے جاتے رہتے ہیں۔کس کو کتنی دیر ٹھہرنا ہے اور کیا کردار ادا کرنا ہے یہ فیصلہ اور اسکرپٹ قدرت نے ہر فرد کو دے کر بھیجا ہے۔ جو بھی فرد اپنی ذات پر توجہ دیتا ہے اسے اسکرپٹ کی عبارت دکھائی اور سلجھائی دینے لگتی ہے اور اگر وہ اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کرے تو کامیاب ٹھہرتا ہے۔ اسلئے کہ اس اسکرپٹ کے مطابق اس کی ذات کے اندر مشینری فٹ کی گئی ہوتی ہے یعنی ایسے رجحانات عطا کئے جاتے ہیں جو کسی مخصوص شعبے میں ضروری ہوتے ہیں۔ کروڑوں سالوں سے یہ کائنات آباد ہے اور جانے کب تک آباد رہے۔ کبھی کبھی ہمارے سامنے کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو خدا کی موجودگی کے ساتھ ساتھ اس کی قدرت کی بے نیازی کو بھی عیاں کرتے ہیں۔ میں ظفر مسعود صاحب کی آپ بیتی پڑھ رہی تھی جس میں انہوں نے جہاز کریش ہونے کے پورے واقعے کو بڑی تفصیل اور گلوگیر و پر تشکر لہجے میں بیان کیا ہے۔ اب یہ عام واقعہ نہیں ہے۔ تصور کیجئے اتنا بڑا جہاز جب گرتا ہے تو ایسے بکھرتا ہے کہ لوہے کے ٹکڑے ادھر ادھر اڑتے نظر آتے ہیں وہاں گوشت پوست کا انسان کس طرح محفوظ رہ سکتا ہے۔ یہ کوئی اتفاق نہیں تھا بچت کے تمام طریقے سیٹ کر دئیے گئے تھے۔ جہاز میں وہ سیٹ عنایت کی گئی جس کو اٹھا کر گاڑی کے اوپر رکھا جائے اور اگر زندگی مقصود نہ ہوتی تو وہ سیٹ سخت سڑک پر بھی گر سکتی تھی اور کوئی تیز رفتار گاڑی اس کو ٹھوکر مارتی اڑا کر رکھ سکتی تھی جہاز سے بذریعہ چھت لینڈ کرتے ہوئے ٹانگوں اور گھٹنوں پر جو چوٹیں آئیں وہ سر پر بھی آسکتی تھیں لیکن صرف درد کا احساس دلانا مقصود تھا زندگی کو ختم کرنا نہیں۔ ایک وجہ یہ بھی کہ قدرت نے جو امکانات اور صلاحیتیں کسی وجود میں رکھی ہوتی ہیں جب تک ان کی میعاد باقی ہوتی ہے، ایسی زندگی کو خدا اپنے خاص کرم سے باقی رکھتا ہے، کہ اس سے کوئی بڑا کام لینا مقصود ہوتا ہے۔ ظفر مسعود صاحب ایک انتہائی قابل انسان ہیں انہوں نے اپنی قابلیت سے اپنے ادارے اور ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے احسن اقدامات کرکے ایک عالم سے پذیرائی وصولی ہے۔ وہ شاندار علمی اور ادبی بیک گراؤنڈ رکھتے ہیں اور ان کی اپنی ذات میں علم و ادب کی چاشنی بھری ہوئی ہے۔ موت سے ڈرنے والے ان کی زندگی کی مثال سامنے رکھیں اور جیتے جی سروں سے خوف کے کالے تابوت اتار پھینکیں۔ یاد رہے پوری انسانی تاریخ میں ایسا کوئی واقعہ موجود نہیں جب کوئی جادوئی ٹوپی موت کے فرشتے کی راہ روک سکی ہو، سو سکون سے جئیں اور دوسروں کو جینے دیں۔ دل اور ذہن کو ایک ٹریک پر لا کر خلقِ خدا کی خدمت و بھلائی سے جُڑ جائیں خدا بھی مل جائے گا اور اطمینان قلب بھی۔ دنیا آپ سے پہلے بھی چل رہی تھی اور بعد میں بھی چلتی رہے گی۔ دنیا کا بادشاہ جانے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:چمگادڑ، ناگن اور صحافی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:ملک میں انتخابی التوا کے ہتھکنڈے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.