لاہور : پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ کے مزید پانچ سراغ رساں کتے ریٹائر ہوگئے جنہیں خدمات کے اعتراف میں میڈلز اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نواز گیا۔
اسپیشل برانچ سے سبکدوش ہونے والے پانچ سراغ رساں کتوں کو ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید، ایس ایس پی ندیم عباس اور جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم نے میڈلز پہنائے اور بہترین سروس پر سرٹیفکیٹس بھی دیے۔
ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ سراغ رساں کتے 8 سال بعد ریٹائر کردیے جاتے ہیں، خوشی ہے کہ مستقبل میں بھی ان کا اچھا خیال رکھا جائے گا۔
انچارج ڈاگ ٹریننگ سینٹر ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بھی تین کتے ریٹائر ہوئے تھے، سراغ رساں کتوں کے لیے خصوصی کینل بنائے گئے ہیں جہاں گرمیوں میں 24 گھنٹے کولر چلتا ہے، ان سے صرف 4 گھنٹے کام لیا جاتا ہے ،باقی وقت یہ آرام کرتے ہیں، ان کی خوراک اور ٹریننگ کے لیے ماہرین موجود ہیں۔
اڈاپشن سرمنی میں کوالی فائی کرنے والی فیملیز ان کتوں کو لینے پہنچ گئیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کا خصوصی خیال رکھیں گے۔
علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے حاضر سروس سراغ رساں کتوں کے کینل اور ٹریننگ کا جائزہ لیا۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

