ممبئی: بھارتی ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی سیریل ’ سارہ بھائی ورسز سارہ بھائی‘ میں اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی ویبھاوی اپا دھیائے سڑک حادثے میں چل بسیں۔ ان کی موت ملک کے شمالی علاقے میں سفر کے دوران ہوئی۔ ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں۔
ویبھاوی اپادھیائے نے متعدد فلموں اور ڈرامہ سیریلز میں کام کیا لیکن ان کو شہرت ’ سارہ بھائی ورسز سارہ بھائی‘ میں ادا کیے گئے ’ جسمین‘ کے کردار سے ملی۔انہوں نے سی آئی ڈی، عوام کی عدالت سمیت متعدد ٹی وی شوز میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ویبھاوی دپیکا پڈکون کی فلم ’ چھپاک‘ کا بھی حصہ تھیں۔
فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور آرٹسٹس نے ویبھاوی کے اچانک انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(بشکریہ: ایکسپریس نیوز)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

