اسلام آباد:توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔
توہین الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔
فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے اور کہا کہ میں فواد چوہدری کو نوٹس کا جواب جمع کرا رہا ہوں، سیکرٹری الیکشن کمیشن کے اختیارات کے حوالے سے اعتراضات ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کیا توہین کے مرتکب آئے ہیں؟ کیس کی 6 سماعت ہو چکی ہیں۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری لاہور ہائی کورٹ میں ہیں، دو جگہ پر حاضری مشکل ہوتی ہے۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ توہین کے مرتکب پیش ہوں تو ہم دلائل سنیں گے۔
فیصل چوہدری نے جواب میں کہا کہ نوٹس کا جواب مطمئن کرے تو شو کاز نوٹس جاری نہ کریں۔
سکندرسلطان راجہ نے کہا کہ اگلی سماعت پر فواد چوہدری ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، اگلی سماعت پر ہم آپ کے دلائل سن لیں گے اورجواب بھی پڑھ لیں گے، شوکاز نوٹس پر فیصلہ کر دیں گے۔
کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

