Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رؤف کلاسراکا کالم:پاکستانی مسٹر پوتن
لکھاری

رؤف کلاسراکا کالم:پاکستانی مسٹر پوتن

ایڈیٹرمئی 19, 202317 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

علی زیدی کو اس حالت میں دیکھ کر دل دکھی ہوا۔ ان کی مشکلات دور کرنے کے لیے دعا مانگی۔دو‘ تین برس پہلے کی وہ شام یاد آئی جب وہ اینکر ماریہ میمن کے شو سے فارغ ہوئے تھے‘ میں اور ارشاد بھٹی بھی وہیں تھے۔ مجھے دیکھا تو قہقہہ لگا کر بولے: آپ ہمارے لاکھ سکینڈلز بنائیں‘ ہم کہیں نہیں جا رہے۔ ہم اب 2028ء تک حکومت کریں گے۔ میں ان لوگوں سے اب نہیں اُلجھتا جن کے خلاف میں سکینڈلز فائل کرتا ہوں۔ کبھی اُلجھ پڑتا تھا۔ عمر بڑھنے کے ساتھ احساس ہوا کہ یہ کیا بیوقوفی ہے۔
ان دنوں میں نے تازہ تازہ جی آئی ڈی سی کا سکینڈل فائل کیا تھا جس کے تحت عمران خان نے اپنے قریبی ڈونرز اور بزنس مینوں کو ڈھائی سو ارب روپے معاف کر دیے تھے‘ جن میں زیادہ تر ان کے ATMs تھے۔ خیر اس سکینڈل کو بریک کرنے کے بعد معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا اور عدالت نے عمران خان کا فیصلہ غلط قرار دے کر ڈھائی سو ارب روپے ریکوری کا حکم دیا تھا۔ اس پر عمران خان ناراض ہوگئے تھے اور ناراضی اس حد تک پہنچی کہ مجھے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ میری بیوی میرا مذاق اڑاتی تھی کہ تم پاکستان میں واحد سیانے ہو جس نے قوم کے ڈھائی سو ارب روپے لٹیروں کے منہ سے نکلوائے اور بدلے میں انعام کے طور پر اپنی سات ڈیجٹ تنخواہ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہو اور اب بھانجوں‘ بھتیجوں سے کئی ماہ سے ادھار لے کر کام چلا رہے ہو۔ میں شرمندہ ہو جاتا کہ واقعی بڑا گناہ کر بیٹھا تھا۔ قوم اپنی اپنی مرضی کے لٹیروں کے ہاتھوں لٹ کر خوش تھی جبکہ میں ان کے لوٹے ڈھائی سو ارب روپے بچا کر اپنے تئیں بڑا تیر مار چکا تھا اور اب کئی ماہ سے بیروزگار بیٹھا زخم چاٹ رہا تھا۔
خیر بات GIDC سکینڈل تک نہیں رکی تھی بلکہ علی زیدی صاحب پر بھی چند سٹوریز فائل کی تھیں جن میں ان کے آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک دوست کے چند بڑے بڑے کارنامے شامل تھے۔ علی زیدی اسلام آباد میں اپنے اُسی دوست کے گھر رہتے تھے جسے بعد میں وہ وزیراعظم خان کے ساتھ چین لے گئے اور واپسی پر اس دوست کو پشاور میٹرو میں 84ملین ڈالرز کا کنٹریکٹ ملا۔ بعد میں پتا چلا کہ اس دوست کے خلاف ایف آئی اے کے پاس مقدمہ چل رہا تھا۔ وہ سترہ کروڑ کا کنٹریکٹ تھا جو اس دوست نے سی ڈی اے کے ساتھ کیا اور اسے پورا نہ کر سکا تھا جس پر اُس کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔ جو بندہ سترہ کروڑ کا کنٹریکٹ پورا نہیں کر سکا تھا‘ اسے اب پشاور میں 84ملین ڈالرز کا کنٹریکٹ مل گیا تھا جبکہ اس کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ بھی چل رہا تھا۔ اب علی زیدی صاحب وہاں کھڑے مجھے اپنے تئیں چڑا رہے تھے کہ آپ کچھ بھی کر لیں‘ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
اُن سب کا منصوبہ تھا کہ نومبر 2022ء میں فیض حمید آرمی چیف بنیں گے‘ اگلے سال 2023ء کے وسط میں جنرل الیکشن ہوں گے جو فیض حمید صاحب اُسی طرح جتوائیں گے جیسے انہوں نے باجوہ صاحب کے ساتھ مل کر 2018ء کا الیکشن جتوایا تھا۔ بدلے میں انعام کے طور پر باجوہ صاحب کو توسیع دی گئی جبکہ ان کے بعد فیض حمید نے آرمی چیف بننا تھا۔ عمران خان کے ایک اور گرویدہ جنرل نے ڈی جی آئی ایس آئی بننا تھا اور کام وہیں سے شروع کرنا تھا جہاں سے چھوڑ کر فیض حمید نے آرمی چیف بننا تھا۔ ایک دوست کہتا تھا کہ فیض حمید صاحب میں وہ سب خوبیاں موجود ہیں جو انہیں پاکستان کا پوتن بنا دیں گی۔ عمران خان اگلے الیکشن سے پہلے قانون میں تبدیلی یا ریفرنڈم کے ذریعے صدارتی نظام کی بنیاد رکھیں گے اور ترکی کے طیب اردوان کی طرح صدر بن کر مرضی کی حکمرانی کر کے پورے ملک کو سیدھا کر دیں گے۔
اُن دنوں عمران خان ہر طرف صدارتی نظام کے حق میں تقریریں کرتے پائے جاتے تھے اور اس کے فوائد قوم کو بتاتے تھے۔ وہ پاور میں تو پارلیمانی نظام کی بدولت آئے تھے لیکن انہیں طیب اردوان بطور رول ماڈل اچھا لگتا تھا۔ طیب اردوان نے بھی تین دفعہ وزیراعظم بن کر سوچا تھا کہ چھوڑو یار‘ وزاتِ عظمیٰ بھی کوئی عہدہ ہے‘ بندہ بنے تو صدر بنے اور روس کے صدر پوتن کی طرح آہنی ہاتھوں سے اپنے مخالفین سے نمٹے۔ طیب اردوان کے رول ماڈل پوتن تھے اور صدر بنتے ہی انہوں نے پوتن کی طرح اپنے مخالفین کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ یوں عمران خان کو بھی وہی شوق چرایا کہ انہیں بھی پوتن اور طیب اردوان کی طرح وزیراعظم کے بجائے صدر بننا چاہیے۔ وزیراعظم کی نوکری بھی کوئی نوکری ہے جہاں آپ کو پوری پارلیمنٹ کو جواب دینا پڑتا ہے۔ آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرکے آپ کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ اپوزیشن کی باتیں سنیں‘ صدر بن کر جہاں آپ کے پاس بہت اختیارات آجاتے ہیں وہیں آپ کو اتنی جلدی صدر کی کرسی سے نہیں ہٹایا جا سکتا جیسے وزیراعظم کو ہٹا سکتے ہیں۔ انہیں بھی طاقتور صدر بننا تھا اور اس گیم کے لیے وہ خود کو عرصے سے تیار کر رہے تھے۔ اس پورے کھیل میں فیض حمید صاحب کا کلیدی کردار ہونا تھا‘ جسے میرے دوست مسٹر پوتن کہتے تھے۔ میں ان دوستوں کو خوش دیکھ کر کہتا تھا کہ ذرا پڑھ لیں مسٹر پوتن کون ہیں اور ان کا شغل کیا ہے‘ خصوصاً میڈیا اور مخالفین کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں۔ آپ جو فیض حمید کو عمران خان کا پوتن بنا کر ابھی سے چسکے لے رہے ہیں‘ کل یہی چوک میں کوڑے مروائیں گے۔ خیر علی زیدی ان دنوں مقتدر حلقوں کے بڑے قریب بلکہ لاڈلے تھے۔ ان کے خلاف میرے ایک اور دوست نے امریکہ سے چند خطرناک دستاویزات ڈالرز خرچ کرکے نکلوائی تھیں۔ جب وہ خبر علی زیدی تک پہنچی تو انہوں نے ایک شادی میں موجود ایک جنرل صاحب سے اس رپورٹر کو سفارش کرائی کہ جانے دو یار۔
ان دنوں اگر یاد ہو تو جنرل باجوہ بھی آرمی ہاؤس میں رات کو اینکرز کو بلا کر دھمکیاں دیتے تھے کہ اگر وہ عمران خان کے خلاف تنقید کرنے سے باز نہ آئے اور مسائل پیدا کرنا بند نہ کیے تو پھر انہوں نے پانچ ہزار ایسے لوگوں کی فہرست بنا رکھی ہے جنہیں ختم کرکے ملک کو ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے۔ ہمارے صحافی دوست محمد مالک‘ جو اس ملاقات میں موجود تھے‘ کچھ بولے تو باجوہ صاحب نے کہا: آپ صحافیوں کے نام بھی اس میں ڈالے جا سکتے ہیں (محمد مالک نے خود اس بات کی تصدیق کی)۔ اس وقت کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بھی ایک ٹی وی شو میں کہا تھا کہ پانچ ہزار بندے مار دیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ یہ سب باتیں اس وقت کھلے عام ہو رہی تھیں جب عمران خان وزیراعظم تھے۔ یہ خون ریزی اور قتلِ عام کی دھمکیاں ٹی وی پر دی جارہی تھیں اور باجوہ صاحب صحافیوں کے سامنے اس فہرست کی موجودگی کی تصدیق کرکے انہیں ڈرا رہے تھے۔ اس طرح کی ایک فہرست‘ کہا جاتا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز نے بھی نواز شریف کے پہلے دور میں تیار کی تھی لیکن زندگی نے مہلت نہ دی۔ اگرچہ کچھ لوگ جنرل آصف کی اس فہرست کی بات کو درست نہیں مانتے لیکن اس دور میں بھی یہ بات عام تھی۔
جنرل آصف نواز ہوں یا جنرل باجوہ‘ وہ اپنی اپنی پانچ ہزار لوگوں کی فہرست ساتھ لے گئے۔ عمران خان طیب اردوان کی طرح صدر نہ بن سکے جو روس‘ سعودی یا چینی انداز میں پاکستان میں سب کو پھانسیاں لگاتے۔ فیض حمید صاحب پوتن نہ بن سکے جبکہ ہمارے دوست علی زیدی 2028ء تک حکومت نہ کر سکے اور آج انہیں قیدوبند کی صعوبتیں جھیلنا پڑ رہی ہیں۔
حضرت علیؓ کا قول یاد آیا کہ میں نے اپنے رب کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا۔ ایک سکیم یا پلاننگ تکبر اور غرور اور طاقت کے نشے میں ڈوبے انسان زمین پر بناتے ہیں جبکہ ایک سکیم خدا آسمانوں پر بیٹھ کر بناتا ہے اور ہم سب جانتے ہیں آخری فیصلہ یا رضا کس کی چلتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:انا کی قید سے نکل کر دیکھیں
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:نو مئی کو سیاسی انتقام کا عذر نہ بنایا جائے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.