کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔
ذوالفقار علی بھٹو کے بڑے بیٹے مرتضی بھٹو اورغنوی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کا نکاح گراہم (جبران) نامی نوجوان سے 70 کلفٹن کراچی میں ہوا۔
فاطمہ بھٹو کی شادی کا اعلان ان کے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے انسٹاگرام پر نئے نویلے جوڑے کی تصویر کے ساتھ کیا۔ذوالفقار جونیئر نے اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے نکاح کی تفصیل شیئر کی۔
فاطمہ بھٹو اور گراہم کے نکاح کی تقریب ذوالفقارعلی بھٹو کے زیر استعمال تاریخی کتب خانے میں ہوئی۔
فاطمہ بھٹو لکھاری، شاعرہ اور کالم نگار ہیں جو پاکستان، امریکہ اور برطانیہ کے مختلف اخباروں میں کالم بھی لکھتی ہیں۔
فاطمہ بھٹو 29 مئی 1982ء کو افغان دار الحکومت کابل میں اس وقت پیدا ہوئیں، جب ان کے والد میر مرتضیٰ بھٹو جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔
سن 2010 میں لکھی جانے والی ان کی غیرافسانوی کتاب خون و شمشیر کے گیت (Songs Of Blood And Sword) ان کے خاندان کے متعلق ہے۔
فاطمہ بھٹو دا نیوز، دا گارڈین کے علاوہ دیگر اداروں کے لیے لکھتی رہتی ہیں۔
(بشکریہ:آج نیوز)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
- لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
- بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار

