Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم: ہم طوطا فال نکالنے والی ریاست بن چکے ہیں؟
تجزیے

وسعت اللہ خان کا کالم: ہم طوطا فال نکالنے والی ریاست بن چکے ہیں؟

ایڈیٹراپریل 17, 202317 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جب حالات بے قابو ہو جائیں اور بظاہر کوئی بھی انھیں سدھارنے کے قابل نہ رہے تو خود کو تسلی دینے اور نااہلی چھپانے کے لیے یا تو ’شان دار ماضی‘ کی داستانیں کام آتی ہیں یا پھر اردگرد کی ہم سے بھی گئی گذری مثالیں۔
مثلاً سردار موچی سے لے کے محلے کی مسجد میں جمعتہ الوداع کا خطبہ دینے والے مولوی صاحب تک سب کے سب صاحب الرائے اکابرین اپنی دنیاوی و دینوی عظمت ثابت کرنے کے لیے موجودہ عالمِ اسلام کے ہر ہر قابلِ ذکر فرد کو کوستے ہوئے شاندار ماضی کے تالاب میں کود کے روپہلی سنہری مچھلیاں پکڑ کے معتقدین کے حوصلے بڑھاتے رہتے ہیں۔
ان اکابرین کو زندہ لوگوں میں کوئی ہارون رشید، البیرونی، ابنِ سینا اور صلاح الدین ایوبی نظر نہیں آتا۔
ویسے بھی کنوئیں میں مقید آدمی کو آخر کتنا آسمان ٹپائی دے سکتا ہے؟
ہماری قسمتوں کے فیصلہ ساز مملکتی ڈرائیوروں کی خوش امیدی و رجائیت عام آدمی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے۔
جب 1990 کے عشرے میں کراچی میں اوسطاً 50 لاشیں روزانہ مل رہی تھیں تو ابتری پر قابو پانے والے ذمہ دار یہ کہہ کے حوصلہ بڑھاتے تھے کہ مانا کراچی میں حالات اچھے نہیں مگر یہ بھی تو دیکھیے کہ کولمبیا کے دارلحکومت بوگوٹا میں روزانہ کراچی سے دوگنی لاشیں گرتی ہیں اور سٹریٹ کرائمز کی وبا پر شور مچانے والے ذرا نیویارک اور جوہانسبرگ کی پولیس سے پوچھیں کہ وہاں سٹریٹ کرائمز کا کیا بھاؤ چل رہا ہے۔ ان کے مقابلے میں کراچی اب بھی جنت ہے میاں جنت۔
یا 30 برس پہلے تک اس پر سینہ پھلایا جاتا تھا کہ بھائی ہم معاشی طور پر کمتر سہی پر انڈیا سے تو اچھے ہیں جہاں کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں لاکھوں لوگ فٹ پاتھ پر رہتے ہیں۔ اب کسی محبِ وطن کے منہ سے یہ مثال سنے عرصہ ہو گیا۔
اس کہانی پر بھی ایک مدت تک سینہ چوڑا رہا کہ معلوم ہے جنوبی کوریا نے پچھلے 60 سال میں کیوں ترقی کی؟ اپنے ڈّاکٹر محبوب الحق مرحوم تھے نا ضیا الحق کے وزیرِ خزانہ۔ اس سے پہلے وہ عالمی بینک میں ٹاپ کے افسر تھے۔ انھوں نے ہی انیس سو ساٹھ باسٹھ میں جنوبی کوریا کو معاشی ترقی کا پلان بنا کے دیا تھا۔ ورنہ تو آج تلک یہ ملک چپل اور سائیکل ہی بنا رہا ہوتا۔
اور یہ جو امارات ائیرلائن والے ایک ایک وقت میں سو سو جہاز خرید رہے ہیں۔ بھائی یقین مانو 40 سال پہلے ایسی حالت تھی کہ دوبئی کے شیخ کی درخواست پر اپنی پی آئی اے نے دو جہاز ادھاری پر دیے تھے جن کی دم پر الامارات لکھا گیا۔ آج دیکھو کہاں سے کہاں پہنچ گئے یہ بدو اور ہمیں پہچانتے تک نہیں۔
اگر کسی وفاقی خزانچی سے پوچھا جائے کہ آخر کیا وجہ ہے ملکی و غیرملکی قرضہ بڑھتے بڑھتے کل قومی پیداوار کے لگ بھگ 80 فیصد کے برابر ہو گیا ہے؟ اب تو قسط بھرنے کے لیے بھی قرضہ لینا پڑ رہا ہے؟
پٹاخ سے جواب ملتا ہے کہ بھائی یہی سوال آپ جاپان سے کیوں نہیں پوچھتے جس کا قرضہ اس کی قومی پیداوار کا ڈھائی گنا ہے ( 235 فیصد )۔
جاپان سے پوچھنے کی ہمت نہیں تو سوڈان سے ہی پوچھ لو جس پر قرضے کا بوجھ اس کی کل قومی پیداوار سے بھی دوگنا ( 210 فیصد ) ہے۔ ہمارا تو ابھی صرف 80 فیصد تک پہنچا ہے۔ کیوں دل چھوٹا کرتے ہو۔ دال دلیہ چل ہی رہا ہے۔
اور یہ جو تم میڈیا والے آسمان سر پہ اٹھا رہے ہو کہ افراطِ زر 45 فیصد سے بھی اوپر چلا گیا ہے اور عام آدمی کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور ڈالر نے روپے کا بلادکار کردیا ہے، تمہیں کچھ پتہ بھی ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔
بھائی صاحب وینزویلا میں افراطِ زر کی شرح 1200 فیصد، سوڈان میں 350 فیصد، لبنان میں 201 فیصد اور ارجنٹینا میں 104 فیصد ہے۔ تو کیا ان ملکوں میں لوگ زندہ نہیں یا یہ ملک دنیا کے نقشے سے غائب ہو گئے۔
تم لوگوں کا اللہ کی رحمت پر آخر بھروسہ کیوں نہیں ہے جو قوم میں مایوسی پھیلا رہے ہو۔ وہ تو پتھر میں مقید کیڑے کو بھی رزق پہنچاتا ہے۔
ہاں ٹھیک ہے انسانی ترقی کے عالمی اشاریے میں ہمارا درجہ 192 ممالک کی فہرست میں 161 نمبر پر اور سارک ممالک میں سب سے نیچے ہے۔ لیکن برخوردار شکر کرو کہ ہم سے زیادہ بری حالت میں 33 اور ممالک بھی ہیں۔
معلوم ہے آج پاکستانی پاسپورٹ 198 ممالک کی فہرست میں 194 نمبر پر ہے۔ مگر ہم پھر بھی یمن، صومالیہ، عراق اور شام سے اس معاملے میں بہتر ہیں۔ 40 سال پہلے ہمارا پاسپورٹ ٹاپ 20 میں تھا۔ ایک دن یہ پاسپورٹ اوپر والے کے حکم سے ٹاپ 10 میں نظر آئے گا۔
اب تو لگتا ہے کہ ہم بحیثیت ریاست اس فٹ پاتھی ماہر دست شناس کی طرح ہو گئے ہیں جو طوطا فال نکال کے ہر کسی کا نصیب بتا اور بنا سکتا ہے سوائے اپنی قسمت کے۔
حالات کی درستی کا سفر خود احتسابی سے شروع ہوتا ہے۔ لیکن جب میں عقلِ کل ہوں اور کسی سے کچھ سیکھنے اور پھر اس سیکھ کو خود پر لاگو کرنے پر بھی آمادہ نہ ہوں اور بحرانی بیل کے سینگ سامنے سے پکڑنے کی نیت بھی نہ ہو تو ساری افلاطونی آزمائش کے ترازو میں برف کے باٹ رکھ کے باتوں کے خربوزے تولنے میں صرف ہو جاتی ہے۔
آخر ٹائم بھی تو پاس کرنا ہے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:2018 کے ملبے پر 2023 میں شفاف انتخابات کیسے ہوں گے؟
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:گم شدہ چونچ والی پارلیمان اور بالادستی کی جنگ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ

ستمبر 25, 2026

پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 25, 2026

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز

ستمبر 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ ستمبر 25, 2026
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 25, 2026
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز ستمبر 25, 2026
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.