Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کراچی کنگز کی پہلی فتح، لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے میں 67رنز سے شکست
کراچی

کراچی کنگز کی پہلی فتح، لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے میں 67رنز سے شکست

ایڈیٹرفروری 19, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi kings
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 67 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز میتھیو ویڈ اور جیمز ونس نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے پاور پلے کا خوب فائدہ اٹھایا اور ابتدائی چھ اوورز میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت تمام باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔
دونوں نے ابتدائی 7 اوورز میں اپنی ٹیم کو 70رنز کا آغاز فراہم کیا، قلندرز کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں میتھیو ویڈ رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 36 رنز کی باری کھیلی۔
جیمز ونس کا ساتھ دینے نوجوان حیدر علی آئے اور دونوں نے مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن 102 کے مجموعے پر لیام ڈاسن نے حیدر کی 18 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
نئے بلے باز شعیب ملک کا وکٹ پر قیام بھی مختصر رہا اور صرف دس رنز بنانے کے بعد انہوں نے بھی ڈگ آؤٹ کی راہ لی، تجربہ کار بلے باز کو فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہیں دیا تھا جس پر لاہور قلندرز نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا کیونکہ گیند ان کے بلے باز کنارہ لینے کے بعد وکٹ کیپر کے دستانوں میں محفوظ ہو گئی تھی۔
کراچی کنگز کو 14ویں اوور میں سب سے بڑا دھچکا لگا اور انگلینڈ کے جیمز ونس 46 رنز بنانے کے بعد زمان خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد عماد وسیم کا ساتھ دینے بین کٹنگ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52رنز کی شراکت قائم کی۔
اننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند پر شاہین نے کٹنگ کو بولڈ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا تاہم دوسرے اینڈ سے عماد وسیم ڈٹے رہے اور اپنی ٹیم کو معقول مجموعے تک رسائی دلائی۔
کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، کٹنگ نے 20 اور عماد وسیم نے 35 رنز کی اننگز کھیلیں۔
لاہورقلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، حارث رؤف اور لیام ڈاسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں اوپنرز فخر زمان اور مرزا طاہر بیگ نے ٹیم کو مثبت آغاز فراہم کرتے ہوئے 40رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر عامر یامین نے فخر زمان کو بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔
کراچی کنگز کو دوسری وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور عامر کی گیند پر عرفان نیازی نے پوائنٹ پر بہترین کیچ لے کر ویسٹ انڈیز سے آئے شے ہوپ کو چلتا کردیا۔
طاہر بیگ کا ساتھ دینے کامران غلام آئے لیکن 41 رنز کی شراکت قائم کرنے کے باوجود دونوں ہی بلے باز تیزی سے رنز اسکور کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے رن ریٹ مسلسل بڑھتا گیا اور اسی کی وجہ سے تیز کھیلنے کی کوشش میں طاہر بیگ کی 45 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔
عاکف جاوید ایک گیند ہی اپنی ٹیم کو ایک اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے کامران غلام کی 23 رنز کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا جبکہ عماد وسیم نے حسین طلعت کو نشانہ بنا کر اپنی ٹیم کو پانچویں کامیابی دلائی۔
سکندر رضا اور ڈیوڈ ویزے نے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن 106 کے مجموعے پر ویزے بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلتے بنے۔
اس کے بعد کراچی کنگز کو قلندرز کی بساط لپیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور پوری ٹیم صرف 118 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
مہمان ٹیم کے ٹیل اینڈرز کراچی کنگز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قلندرز کی آخری چاروں وکٹیں 118 کے مجموعے پر گریں۔
کراچی کنگز نے 67 رنز کی بڑی فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر کے دو قیمتی پوائنٹس بھی اپنے نام کر لیے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے عاکف جاوید چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ عامر یامین اور بین کٹنگ نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
عماد وسیم کو جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ نپی تلی باؤلنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ایس ایل 8 کراچی کنگز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز کے بڑے مارجن سے شکست
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : ’بائیس کروڑ میں سے صرف بائیس پاکستانی چاہیں‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دیدی

اپریل 26, 2025

لاہورقلندرز آؤٹ: ملتان سلطانز پی ایس ایل 8 کے فائنلزمیں پہنچ گئی

مارچ 16, 2023

پی ایس ایل: ملتان ہار گیا ، لاہور پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

مارچ 4, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.