لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آخری اوور میں 142 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔فہیم اشرف 43 اور کوشال مینڈس 36 اور حسن نواز 35 رنز بناکر نمایاں رہے
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ کے 143رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹ پر 137رنز بناسکی۔ٹم سائفرٹ 47، جیمز ونس 30 اور حسن علی 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، خرم شہزاد اور محمد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔
پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کوئٹہ کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

