جہلم ( نمائندہ گرد و پیش ) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں ایک اور تحصیل کا اضافہ کر دیا گیا ۔وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی اصولی منظوری دے دی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گوجر خان اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات ۔صوبائی وزیر راجہ بشارت، امجد محمود چودھری، چودھری ساجد محمود اور جاوید کوثر نے وزیر اعلی سے ملاقات کی ندیم قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے
وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن اراکین صوبائی اسمبلی کو دیا ۔راجہ بشارت، امجد محمود چودھری، چودھری ساجد محمود اور جاوید کوثر نے دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کے اعلان پر وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا
چوہدری ساجد محمود نے کہا دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دے کرآپ نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کیاہے۔ آپ نے ہمارے اور علاقے کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
تحصیل بننے سے دولتالہ میں پائیدارترقی ہوگی اورملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا دولتالہ میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

